عرفان قادر نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت جوڈیشل پیکج کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کردی
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت جوڈیشل پیکج کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل و معروف قانون دان عرفان قادر نے کہا کہ اگر مجھ سے یہ سوالات پوچھے جائیں کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے، ہوسکتی ہے؟ اور کیا ایسا ہونے والا ہے ؟ تو ان تینوں سوالوں کا جواب "ہاں " میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس وقت ساری قوم اور ملک کی ضرورت ہے، میثاق ادارہ جات میں ہر ادارے بشمول عدلیہ کو بھی اپنی حدود میں رہنا پڑے گا،عدالت اب یہ کوشش کررہی ہے کہ اختیارات کی حدود میں خود کو سمیٹ لے کیونکہ اس سے قبل عدالت اپنی حدود سے بہت باہر نکل کر معاملات کو دیکھ رہی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1783900569477771591
سینئر صحافی و کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا اسی لیے ان خبروں پر دوسری طرف سے خاموشی ہے، کیونکہ ہر معاملے پر تردید آجاتی ہے مگر اس معاملے میں خاموشی سوالات اٹھارہی ہے، تاہم ایک بات طے ہے کہ توسیع لینے سے پلے کچھ نہیں رہے گا، کیونکہ پھر گریٹ گیم کا سوال بھی اٹھ کھڑا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1783901761876464119
سینئر قانون دان اظہر صدیق نے کہا کہ یہ بعد میں پتا چلتا ہے کہ خود غرضی انسان کو کتنا نقصان پہنچاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1783903304621428802
https://twitter.com/x/status/1784192472337317928
https://twitter.com/x/status/1784438076485345601
https://twitter.com/x/status/1784870595332612406
https://twitter.com/x/status/1784952589836255234
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irfan-sadiqi-khan-a.jpg
Last edited by a moderator: