
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہے کہ عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں تو وزیراعظم ان ممالک کے نام بتائیں ۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عد م اعتماد جمع کروائے جانے کے معاملے پر جی این این کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ایک آئینی و جمہوری حق ہے، مجھے وہ جمہوری لوگ سمجھ نہیں آتے جو عدم اعتماد کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یا تو اس پر بحث کی جائے کہ عدم اعتماد غیر آئینی و غیر قانونی عمل ہے، وزیراعظم کہتے ہیں اس کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں، عمران خان خود جب ٹرمپ سے ملاقات کرکے آئے تھے تو کہتے تھے میں نے چھکا ماردیا ہے، یہ کہتے تھے کہ مود ی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا، یہ دعوے تو عمران خان نے خود کیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1501181116941844486
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پھر بھی اگر مان لیا جائے کہ عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں تو وزیراعظم کو چاہیے ان کی نشاندہی کریں، تاکہ عوام کو پتا چلے کہ ہماری ڈوریں کون ہلارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الزام لگانا بہت آسان ہے، وزیراعظم بتائیں کہ میڈیا میں کون پیسہ لے رہا ہے، فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے پاس نام بھی ہیں ان صحافیوں کے جو پیسے لے کر پروگرام کرتے ہیں ، کیا فواد چوہدری نے آج تک ان لوگوں کے نام بتائے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9bhattidemand.jpg