عدل وانصاف

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہے وہ سبوت کہ جماعت اسلامی کیسے قران کی آیات کا مطلب تبدیل کرتی ہے
حالانکہ مودودی صاحب نے بھی مطلب میں فاسق ہی لکھا ہے ، یہ تبدیلی انہوں نے اب کی ہے ، مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے

چودھری صاحب بہت شریر ہیں ،
فاسق جو ہوے

;)
چوہدری ! مطلب سمجھ میں آیا ؟؟؟


20zuqlt.png


:lol::lol:

تو ثابت کر دیا تم نے کہ ہر ایک کو فاسق کہنا تمھاری عادت ہے ،اب جو الزام لگائے حقیقت میں فاسق وہ ہی ہوا
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

:)ارے حضرت ہم تو سہلا بھی چکے دل کو بہلا بھی چکے

:lol:
آج آپکی طبیعت بہت چونچال معلوم ہوتی ہے، ہر تھریڈ پر شگوفے چھوڑتے نظر آرہے ہو۔
اور لگتا ہے کوئی ایسی ہوا چلی ہے کہ سب ہی کوئی نہ کوئی ایسی بات کردیتے ہیں کہ ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
تو ثابت کر دیا تم نے کہ ہر ایک کو فاسق کہنا تمھاری عادت ہے ،اب جو الزام لگائے حقیقت میں فاسق وہ ہی ہوا


چوہدری صاحب ، آپ کے نزدیک تو فاسق اور شریر برابر ہوتے ہیں

شریر تو ہم اپنے بچوں کو بھی پیار سے کہتے ہیں
اور پھر یہ آیت تو آپ نے ہمارے پر فٹ کی تھی نا

ہم فاسق تو آپ کیوں نہی ؟؟ آپ ہمارے بھائی نہی ہیں کیا ؟؟؟


ویسے چوہدری صاحب ، مرزا نے بھی آپ کی طرح قران کا ترجمہ ہی تبدیل کیا تھا
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

:)ارے حضرت ہم تو سہلا بھی چکے دل کو بہلا بھی چکے


بس جی یہ حضرت گالیاں نہ دیں اور دو چار شاباش کے سرٹیفکیٹ روزانہ حاصل نہ کریں تو ان کا گزارا نہیں ،یہ صبح کےپہلے
تھریڈ سے لیکر رات کے آخری تھریڈ تک تلاش کرتے رہتے ہیں کوئی گالی یا بد زبانی سے بچ تو نہیں گیا آج غلطی سے
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

چوہدری صاحب ، آپ کے نزدیک تو فاسق اور شریر برابر ہوتے ہیں

شریر تو ہم اپنے بچوں کو بھی پیار سے کہتے ہیں
اور پھر یہ آیت تو آپ نے ہمارے پر فٹ کی تھی نا

ہم فاسق تو آپ کیوں نہی ؟؟ آپ ہمارے بھائی نہی ہیں کیا ؟؟؟

بات اس خبر کے بارے میں یا الزام کے بارے میں ہے جس کا کوئی ثبوت یا جواز نہیں ،جب بحث کرنے کا شوق ہے تو جواب بھی ثبوت اور حوالے سے دو ،جس نے اس کو اپنے اوپر چسپاں کر لیا اس کے دل میں چور ہے ،پوچھنے والے کا حق ہے کہ ثبوت دو ،ورنہ الفاظ واپس لو ،اور آپ کو اپنے الفاظ واپس لینا گناہ لگتا ہے ،الزام لگانا ثواب
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم



بس جی یہ حضرت گالیاں نہ دیں اور دو چار شاباش کے سرٹیفکیٹ روزانہ حاصل نہ کریں تو ان کا گزارا نہیں ،یہ صبح کےپہلے ٹریڈ سے لیکر رات کے آخری تھریڈ تک تلاش کرتے رہتے ہیں کوئی گالی یا بد زبانی سے بچ تو نہیں گیا آج غلطی سے

آپ نے کیس ساروں کے سامنے خود ہی رکھ دیا ہے

اب لوگ خود ہی فیصلہ کر لیں گے کہ کون لوگوں کو فاسق کہتا ہے اور کون قران کا ترجمہ تبدیل کرتا ہے

ذرا صبر کریں آپ
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

بات اس خبر کے بارے میں یا الزام کے بارے میں ہے جس کا کوئی ثبوت یا جواز نہیں ،جب بحث کرنے کا شوق ہے تو جواب بھی ثبوت اور حوالے سے دو ،جس نے اس کو اپنے اوپر چسپاں کر لیا اس کے دل میں چور ہے ،پوچھنے والے کا حق ہے کہ ثبوت دو ،ورنہ الفاظ واپس لو ،اور آپ کو اپنے الفاظ واپس لینا گناہ لگتا ہے ،الزام لگانا ثواب


مسلمانوں کو فاسق کہو یہ حق آپ کو کس نے دیا ہے ؟؟؟

قران کا ترجمہ تبدیل کرو یہ حق آپ کو کس نے دیا ہے ؟؟؟

کیا ثبوت مانگنے کا یہ طریقه ہے ؟؟؟
 

RustamShah

Banned
میں بھی اسی بات کی تائد کروں گا کہ تھریڈز کے بند ہونے کے بعد اس تھریڈ پر جھاڑو دینا بند کرو

کوئی بہت ہی مخرب الاخلاق گالی ہو یا ماں بہن کی گالی ہو تو اس کو ڈیلیٹ کر دو ، لیکن لوگوں کے خیالات کو ڈیلیٹ نہ کرو--- پلیز

یہ فورم خیالات کے اظہار کے لئے ہی تو بنا ہے

جھاڑو" دینا تو کوئی تم سے سیکھے"


کل میرا بھی ایک تھریڈ آپکی پسندیدہ موحترمہ سیدی حضرت فائزہ نے "کسی" کس شکایات پر ڈیلیٹ کردیا تھا، جیک سپروو جی، آپنے فرمایا کے موحترمہ شاید کسی دکھ کا اظہار کرتی ہونگی، جی نہیں، انکے نزدیک شاید ایسی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا الله کی رضامندی حاصل کرنے اور ڈھیروں ثواب کے مطابق ہے.


راز کی بات یہ ہے کے ایک ایس شخص جو چھپ چھپا کر لوگوں کی شکاتیں لگاتا ہو، اسے ایسی بات سننا ایسا ہی ہے جیسا مولانا اشرفی ٹینکر اسلام اور امن کا درس دے رہا ہو، میٹھا پان کھا کر


لعنت ہے دوہرے میعار اور اسکے پجاریوں پر
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

آپ نے کیس ساروں کے سامنے خود ہی رکھ دیا ہے

اب لوگ خود ہی فیصلہ کر لیں گے کہ کون لوگوں کو فاسق کہتا ہے اور کون قران کا ترجمہ تبدیل کرتا ہے

ذرا صبر کریں آپ

مسلمانوں کو فاسق کہو یہ حق آپ کو کس نے دیا ہے ؟؟؟

قران کا ترجمہ تبدیل کرو یہ حق آپ کو کس نے دیا ہے ؟؟؟

کیا ثبوت مانگنے کا یہ طریقه ہے ؟؟؟



قرآن کا مفہوم واضح ہے ،صرف تمہے سمجھ نہیں آئی ،تمہے صرف الزام لگانا اور بد زبانی کرنا آتا ہے
قرآن تو نہیں کہتا نہ ،نہ ہی سیرت رسول pbuhکے دوسروں پر الزام لگاؤ ،آج سے خود عمل شروع کر دو ،ہر ایک سے متھہ لگانے کی کیا ضرورت ہے تمہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم


قرآن کا مفہوم واضح ہے ،صرف تمہے سمجھ نہیں آئی ،تمہے صرف الزام لگانا اور بد زبانی کرنا آتا ہے
قرآن تو نہیں کہتا نہ ،نہ ہی سیرت رسول pbuhکے دوسروں پر الزام لگاؤ ،آج سے خود عمل شروع کر دو ،ہر ایک سے متھہ لگانے کی کیا ضرورت ہے تمہے
[/RIGHT]
فاسق بھائی ، آپ اپنے اعمال سے غرض رکھیں
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا یے آج ڈیموکریٹک کے لحاف میں بھی حلچل مچی ہے


حضرت اس میں تو مجھے نفرت کم آپ کے لئے محبّت کے جذبات بھپرے ہووے لگ رہے ہیں
آپ اسکو ایسے سمجئے کہ بلکہ فرض کیجئے آپ ایک صنف نازک ہیں اور کوئی آپ کو چاندنی رات میں شرارت بھری چٹکیاں کاٹ رہا ہے اور آپ کے بالوں کو سہلا رہا ہے
اسکو دل پر مت لیں
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
یہ جملہ اس طرح لکھا جائے تو زیادہ پراثر ہوگا


ارے حضرت ہم تو سہلا بھی چکے، بہلا بھی چکے (دل کو)۔


:)ارے حضرت ہم تو سہلا بھی چکے دل کو بہلا بھی چکے
 

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Dunya key nojwan sitaron per qamand dalney ko hain.

Our hmarey nojwanon ki posts our thread hi delete ho jaatey hain, ab wo kesey sitaron per qamand dalain gey.

mods hazrat kuch rehm karo nojwan nasal per.
 

dildar

MPA (400+ posts)


چوہدری! مجھے تم سے کوئی شکایت نہیں تم اپنے اسلاف کی سنت پر ہی تو عمل پیرا ہو
جنہوں نے مظلوموں کے مقابلے میں ہمیشہ ظالموں کا ساتھ دیا
قائد اعظم اور قیام پاکستان کی مخا لفت کر کے کانگریس کا ساتھ دیا
کوڑے ،پھانسیاں پانےوالےصحافیوں،سیاسی کارکنوں کی بجائےکر ظالم ضیاع الحق کاساتھ دیا
ساٹھ ہزار سے زائد معصوم ومظلوم شہریوں کے قاتلوں اور درندوں کا ساتھ تو آج ہی کی بات ہے
aap ney bilkul theek kaha mere nana kaha karte they k yeh jammat hairabadi moulvioon ney banai hai jo bohat chalak, aur maal k bare lalchi hote hain, Quaid e azam k paas maal nahi tha lekin angrez k paas maal tha isliye inhoon ney Quaid e azam ki mukhalfat ki
 

dildar

MPA (400+ posts)


قرآن کا مفہوم واضح ہے ،صرف تمہے سمجھ نہیں آئی ،تمہے صرف الزام لگانا اور بد زبانی کرنا آتا ہے
قرآن تو نہیں کہتا نہ ،نہ ہی سیرت رسول pbuhکے دوسروں پر الزام لگاؤ ،آج سے خود عمل شروع کر دو ،ہر ایک سے متھہ لگانے کی کیا ضرورت ے تمہے
[/RIGHT]
bhai ji aghar aap Jammati ho to meri mano chupke sey brailvi ho jao, aap khud hi dekho apke bare kia karte rahe aur kar rahe hain.
 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
Usooli taur par kisi akhbar se lia gaya item delete nai kia ja sakta lekin Rizwan Qureshi k baray akhbari item meri screen se bhi ghaib ho gaya. Allah hi janay kon bashar hai.
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)

جیسا کہ ایچ ایم صاحب نے کہا ہے کہ جنرل ضیاع الوقت کی آمریت میں پریس ٹرسٹ کے گماشتے جِن میں اکثریت سادہ کپڑوں میں گھامڑ فوجیوں کی ہوا کرتی تھی اخبار شائع ہونے سے ذرا پہلے فائنل کاپی کا معائنہ کرنے علی الصبح اخبارات کے دفاتر میں گھُس جاتے اور وہ خبریں جِنہیں پڑھ کر لگتا کہ اِن سے آمریت کو لاتیں رسید کی گئی ہیں جبراً اُن میں ترمیم یا حذف کروا دی جاتیں۔ کیونکہ اخبار کی بروقت ترسیل کیلئے ایک وقت معین پر فائنل کاپی پرنٹنگ کیلئے پریس میں پہنچانا لازم ہوتا ہے چنانچہ اگر ترمیم کی گنجائش نہ ہوتی تو وہ خبر سِرے سے غائب ہی کروا دی جاتی جِسکے نتیجے میں اکثر اخباری صفحات میں کئی کئی انچز جگہیں خالی رہ جاتیں۔ مدیران نے اِسکا حل یہ نکالا کہ جلدی جلدی میں خالی جگہیں پُر کرنے کیلئے وہاں ایسی آیاتِ قرانی جِن میں آمروں، غاصبوں، ظالموں، فرعونوں، جھوٹوں کی مذمت اور لعنت ملامت کی گئی تھی لگا دیتے۔ کچھ عرصے بعد آمری گھامڑوں کو احساس ہوا کہ یہ پیغام تو اُن خبروں سے بھی زیادہ خطرناک اور موثر ہے جنہیں ہم آمریت کیلئے خطرہ سمجھ کر سنسر کرواتے ہیں۔ بالآخر اِن قرانی آیات کی اشاعت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ مزے کی بات یہ کہ یہ سب اُس شخص کی حکومت میں ہو رہا تھا جو اسلام نافذ کرنے کا مدعی تھا۔ گویا اُس مُرتد کو قران بھی اپنی منشاء کا پسند تھا۔

ادارتی صفحات پر بھی یہی آمرانہ قینچیاں کلہاڑے چلتے تھے چنانچہ کالم نگاروں نے اپنی بات کہنے کا ڈھنگ بدلا اور کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے کو اصول بنا کر لکھا جسکے نتیجے میں بہترین اُردو ادب تخلیق پایا اور بغاوت کو ایک نیا ہنر عطا ہوا۔ لگتا ہے اب یہاں بھی کچھ ایسا ہی کرنا پڑے گا کہ صاف گوئی ناقابلِ برداشت ہوا چاہتی ہے لِہٰذا اپنی اپنی قلمی چھریوں کو جماعتی شیرے میں ڈبو کر لکھنے کی کوشش کی جائے اوروہی تحریر کیا جائے جو آپکا ما فی الضمیر ہے لیکن ملفوف، زور کا جھٹکا دھیرے سے لگے۔ کہنے کا ہُنر ہو تو مشکل سے مشکل اور ناگوار سے ناگوار بات بھی کہنا کچھ مشکل نہیں۔

ایچیم بھائی، اگر اسلام کی سربلندی کیلئے آیاتِ قرانی حذف ہو سکتی ہیں تو گیت مالا تو ہے ہی حرام۔ اگر آپکا کوئی گیت یا لکھا قلم زد ہو گیا تو دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ اِس سے آپکو اپنے خیالات کی اصلاح کا موقع مل رہا ہے ورنہ آپکو اپنے نظریات کے حلال حرام ہونے کا کیسے پتا چلتا؟ اِسے ایڈمن کی مہربانی سمجھیے کہ وہ آپکو راہِ نجات کیطرف لانے کیلئے کوشاں ہے۔ میں اُنکی اِس مومنانہ فراست اور کوشش کو سراہتے ہوُئے دعوت دیتا ہوں کہ میری اِس پوسٹ کو بھی ڈلیٹ کر دیجئے اگر محسوس ہو کہ اِس میں آپکو کہیں بھی اشاروں کنایوں میں گھامڑ فوجیوں یا ضیاعی گماشتوں سے تشبیہہ دی گئی ہے۔


یہ تو بہت دلچسپ قصہ ہیں۔ ۔ ۔ ایسے قصؔوں پر تو ایک دھاگا بننا چاہیئے تاکہ ہم اپنے زمانہ کے محمود مومن محمود حق کے کارناموں کے قصوں سے محظوظ ہوسکیں ۔ اور تھوڑی بہت کچھ بھی نہ کہا کی پریکٹس بھی ہوجائے۔ ۔
۔
 
Last edited:

ZenoInTheZoo

Minister (2k+ posts)
Bhaiii Jaaan Aaaap Urduuu Meiennn Kiyouuu Nahiii Likhteyyy?

زبان کا انتخاب میں عموما" موضوع/نکتے کی اہمیت، اثرپذیری اور ممکنہ/متوقع قارئین کی دلچسپی اور تعداد کے زیرِاثر کرتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔


کبھی اردو میں کافی رواں تھا لیکن پچھلے آٹھ دس سال سے انگریزی ہی اوڑھنا بچھونا ہے جس کی وجہ سے سوچ کا عمل بھی اسی زبان پر/میں استوار ہو چکا ہے، ابھی بھی خیالات انگریزی میں ذہن میں آ رہے ہیں اور میں شعوری کوشش سے انہیں اردو کا ملبوس دے رہا ہوں، اس سارے عمل میں وقت بھی بہت صرف ہوتا ہے اردو ٹائپ میں استعداد نہ ہونا اس پر مستزاد۔ ان عوامل کی وجہ سے استعدادِ کار اور مقدار متاثر ہوتے ہیں، اور پھر جب اپنی ہی لکھی ہوئی اردو پڑتا ہوں تو اطمینان نہیں ہو تا، کسی اور کی تحریر لگتی ہے


بہرحال جہاں تک ممکن ہوسکا آپکی خواہش کا احترام کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


فی الحال تو وقت کا ترلہ کر رہا ہوں کہ کسی طرح ارزاں ہو تو آپ سے وہ مکالمہ شروع کیا جائے جو تھریڈ بند ہونے کی وجہ سے ادھورا رہ گیا یا شروع ہی نا ہو سکا ۔ ۔ ۔ ۔
 
Last edited:

Back
Top