عدلیہ مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

qazj1j113.jpg


حکومت نے عدلیہ مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے، مہم چلانے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کی، اجلاس میں سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں حساس اداروں کے افسران نے اس حوالے سے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کیا، جے آئی ٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عدلیہ مخالف مہم کے تحت مواد اپلوڈ ، شیئر یا ایسے مواد پر کمنٹ کرنےوالوں کی تمام تفصیلات حاصل کی جائیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مہم میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ایک فہرست مرتب دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
......Khaleefa e waqt par bhari mahfil mein tanqeed ho sakti hai aur koi griftaar bhi nahi huaa.
Lekin
Pakistani judges par nahi.
Bhei waaah.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
سوشل میڈیا کیوں؟ مریم نواز اور فضلو کے خلاف سخت ایکشن لیں جو ابھی کل ہی سپریم کورٹ کے باہر ننگی گالیاں دے رہے تھے۔اور مریم نواز کے ٹویٹر پر بھی جو گند موجود ہے اس پر اس کو گرفتار کریں تشدد کریں اسے اغوا کریں
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا میں فرعون بھی تھے جنہوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ یہ فرعون ناقابل تسخیر سمجھے جاتے تھے لیکن ایسے لوگوں کا کیا انجام ہوا آپ سب بخوبی جانتے ہیں۔
 

Back
Top