
ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر عمران خان نے عدلیہ سے سوالات پوچھ لیے۔
عمران خان نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف کےقتل نےملک بھرمیں شدید صدمے کی لہر کوجنم دیاہے۔اس قتل نے اربابِ اختیار سے سوال پوچھنے یا انہیں ہدفِ تنقید بنانے کی جسارت کرنے والے ہر فرد کو نشانہ بنائے جانے کے رواں سلسلےکو پھر سےاجاگر کیاہے۔
شہریوں کو آئین کے تحت میسر بنیادی حقوق کی فراہمی اور انہیں ریاستی و حکومتی زیادتیوں سے بچانے اور محفوظ رکھنے کیلئے ہماری اعلیٰ عدلیہ کب حرکت میں آئے گی؟
https://twitter.com/x/status/1584523223513038848
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری نگاہوں کے سامنے شہریوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو خوف و ہراس اور تشدد کانشانہ بنانے، انہیں گرفتار کرنے، ان پر دہشتگردی کے الزامات دھرنے اور انہیں بغاوت پر اکسائے جانے کاسلسلہ جاری ہے۔
ہم حکومتی اداروں کیجانب سے جھوٹے مقدموں کے اندراج اور اختیارات کے غلط استعمال میں اضافہ دیکھتے ہیں۔
ہم نے اپنی نگاہوں کے سامنے بیرونی مدد سے پاکستان میں تبدیلی حکومت کی سازش پروان چڑھتے اور پاکستان کو طوائف الملوکی کی بھینٹ چڑھتے دیکھا۔ مگر اعلیٰ عدلیہ خاموش تماشائی بنے اس سب سے لاتعلق رہی۔
https://twitter.com/x/status/1584523235131260928
عدلیہ آئین و قانون پامال کرنے والے ریاستی اداروں کیخلاف کب اقدام کرے گی؟ یہی وقت ہے کہ اب عدلیہ حرکت میں آئے!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8adliayakbharkatmeayegi.jpg