
عام انتخابات کے انعقاد پر خرچے کی تفصیلات سامنے آگئیں, مجموعی طور پر 47 ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوں گے,اتحادی حکومت نے جاتے جاتے عام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی تھی اب مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری ہوں گے-
اتحادی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا -
فنڈز کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ سے رجوع کرنا پڑے گاوزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے اعلامیہ میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جب ضرورت ہوگی فنڈز جاری کئے جائیں گے -
ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کو ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی اتحادی حکومت نے جاتے جاتے طے کرلی تھی-
ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے10ارب روپے الیکشن کمیشن کو دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی اورعام انتخابات کیلئے رواں مالی سال کیلئے مجموعی طورپر 42ارب42 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ۔
پاکستان مسلم لیگ ملک میں آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی نامزدگی میں پہل کرے گی لیکن جلد بازی میں کوئی اعلان نہیں کرے گی۔
امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل رواں ماہ کی 19 تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹکٹوں کے اجراء سے متعلق حتمی فیصلہ پارٹی سپریمو نواز شریف کریں گے جو دن بھر پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گےاور جس دن وہ دستیاب نہیں ہوں گے تو بورڈ کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ اعلان پارٹی صدر شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا اور ٹکٹ ان کے دستخطوں سے دیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ہر حلقے سے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2elelcapaorkharachha.png