
ملک میں عام انتخابات ہونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ قومی سطح پر 23 فیصد لوگ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں اور معمولی سے فرق کے ساتھ 22 فیصد لوگ ن لیگ کو ووٹ کرنا چاہتے ہیں۔
ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حامی 10 فیصد حامی موجود ہیں اور 3 فیصد لوگوں کی پسند جے یو آئی ف ہے۔
پنجاب میں ن لیگ کی مقبولیت کا گراف برقرار ہے۔ پنجاب میں 30 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے جبکہ 24 فیصد لوگوں کی حمایت ابھی تک پی ٹی آئی کے ساتھ موجود ہے۔
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حمایت باقی جماعتوں سے زیادہ ہے۔ یہاں پر پی ٹی آئی کو 32 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ ن لیگ کو 15 فیصف لوگ پسند کرتے ہیں۔
گیلپ کے مطابق بلوچستان اور سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی پہلی اور تحریک انصاف دوسری پسند ہے۔ گیلپ کے اس سروے میں 5 ہزار لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر کس پارٹی کو ووٹ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1495472653716672522
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18gallupnewsurvwy.jpg