
دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عامر لیاقت حسین مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اپنی والدہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ روپڑیں اور کہا کہ عامرلیاقت بہت زیادہ نشہ کرتے تھے اور مجھ سے گندی گندی باتیں کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت گھر کے ملازمین کے سامنے بھی بےعزتی کرتے تھے۔میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو مجھ پر الزام لگائے
ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو تین بار تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گلہ بھی دبایا تھا، مجھے صرف عزت کی ضرورت تھی جو میں عامر لیاقت سے چاہتی تھی اسکے علاوہ کچھ نہیں چاہتی تھی۔
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ عامر لیاقت نے مجھ پر انتہائی گھٹیا الزام لگائے ہیں، اگر میں اتنی بدکردار تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی؟ اور اب مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ مجھے شہرت کا کوئی شوق نہیں، وہ کتنی گندی گندی باتیں کررہا ہے، میرے پاس اسکے نشہ کرنے اور غیراخلاقی حرکات کے سب ثبوت ہیں جو میں وقت آنے پر دکھاؤں گی
دانیہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص مجھ پر اتنے گندے الزام لگائے، میری زندگی برباد کردے میں اسکے ساتھ کیوں صلح کروں۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔وہ آئس کا نشہ کرکے غیراخلاقی حرکات کرتے ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-dania1h1h1.jpg
Last edited by a moderator: