عالیشان تاریخی عمارت فوری برائے فروخت
کچھ عمارت کے بارے میں
..عمارت جس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی وہ منصوبہ اسی روز منسوخ ہوگیا تھا تاہم پھر بھی عمارت کو مزین کرنے کا کام جاری رہا
اعلی قسم کا فرنیچر قیمتی پتھر ، مخملی قالین ،فانوس، قمقمے اور بیت کچھ عمارت میں ایک تاریخی ترازو کالی پٹیاں کالے جبے لکڑی کا ہتهوڑا ، لکڑی کوچوکٹا بیش بہا قیمتی ہیں
ترازو سچ جھوٹ تولنے کو رکھا گیا تھا مگر سچ کا داخلہ اس عمارت کی دہلیز پر سختی سے منع ہی رہا کالی پٹی کسی نے آنکھ چھپانے اور کسی نے .......پونجهنے کے لیے استعمال کی کالے جبے دامن پر لگے داغ چھپانے کے لیے رکھے جاتے تهے لکڑی کا ہتهوڑا ایک خاص قسم کے پیشے کی نمائندگی کے ساته ساته اس کی ملوکیت کا سمبل بهی ہے ، دراصل یہ فولادی تھا مگر آواز کم اور ٹوٹ پھوٹ بھی نا ہو اسلئے لکڑی استعمال کی گئی چوکٹا مقدس ہے اسے حرم ثانی ہی سمجھئے
اور الماریوں میں سجی ہزارون فائلوں میں سے چند اتنی قیمتی ہیں کہ ان کے صرف کھل جانے سے کئی غلام ملکوں کو آزادی مل سکتی تھی اس عمارت کے سر پر جو ڈنڈا گھسا ہوا ہے یہ ڈنڈا جہاں گھسانے کے لئے رکھا گیا تھا وہاں کوئی آج بھی گھسا دے تو خزانوں کے ڈھیر لگ سکتے ہیں