
پاکستان نے عالمی بینک سے درخواست کی ہے کہ وہ 1.5 سے 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کو سست رفتاری سے چلنے والے منصوبوں سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نئے استعمال کے پروگرام کے تحت منتقل کرے۔
وفاقی حکومت نے عالمی بینک سے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے اضافی فنڈنگ کے امکانات تلاش کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ جب کہ ورلڈ بینک نے سیلاب زدہ علاقوں کو دینے کیلئے پہلے ہی 350 ملین ڈالرز کے علاوہ مزید 850 ملین ڈالرز نئے فنڈز استعمال کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
جبکہ عالمی بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر نے کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق جاننا ہے۔
مارٹن رائسر نے یہ مزید کہا تھا کہ عالمی بینک موجودہ اور نئے منصوبوں کے ذریعے سیلاب سے متعلق ایک ارب 70 کروڑ ڈالر تک امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان میں عالمی بینک کا سب سے بڑا انرجی پورٹ فولیو ہے، پاکستان کی قابل تجدید ذرائع کی طرف پالیسی کی تبدیلی درست سمت میں ایک قدم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4worldbankmadadframhkry.jpg