
2 روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں منظور پشتین کی تقریر کے دوران "یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے" کے نعرے لگتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی 2 روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میںآج جنوبی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے منظور پشتونوں کے حقوق کے لیے سرگرم قوم پرست منظور احمد پشتین کے خطاب کے دوران یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کے نعرے لگتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
منظور پشتین نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر حکومت کچھ نہیں کرتے، ہم سب ریاست کو مانتے ہیں، قانون کو مانتے ہیں لیکن جرنیلوں کو نہیں! اس موقع پر وفاقی وزیر قانون عطاء اللہ تارڑ، قائد بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اختر مینگل ، حامد میر ودیگر موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1584200655438172160
سینئر صحافی وتجزیہ نگار صدیق جان نے منظور پشتین کی تقریر کے دوران "یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے" کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: جو کچھ آج لاہور میں ہوا اس پر اگر کارروائی نہیں کرنی تو جن کو ننگا کرکے کرنٹ لگایا ہے ان سے معافی مانگ لیں!دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں!اگر صرف جنرل فیض کے خلاف نعرے لگتے تو کوئی ایشو نہیں تھا یقیناً لیکن یہ نعرے پورے ادارے کے خلاف لگے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1584197309298278400
سینئر صحافی وتجزیہ نگار عمران ریاض خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں منظور پشتین کی تقریر کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ: چیف آف آرمی سٹاف بادشاہ بنا ہوا ہے!
https://twitter.com/x/status/1584197869401407489
میر محمد علی خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اور مُجھ جیسے لوگ ان کم ظرفوں کو گالیاں دے دے کر اپنی فوج کو ڈیفنڈ کرتے رہے اور آج یہ دن آگیا ہے کہ ہم کو ان خبیثوں کے وہی نعرے دوبارہ سُننے پڑ رہے ہیں اور جو ان سے لڑتے تھے وہ خطرے میں ہیں اور یہ بے خوف و خطر!کہاں سے کہاں لے آئے ہمیں کُچھ احساس ہے!
https://twitter.com/x/status/1584189963104419840
سینئر صحافی وتجزیہ نگار رحیق عباسی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: اسلام آباد میں یہ نعرے ۔۔۔ لیکن سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جو ایسی کسی حرکت پر فوج مخالف عناصر کو ہاتھوں ہاتھ لیا کرتے تھے اب نیوٹرل اور خاموش ہیں! کون ہے جو اس کا ذمہ دار ہے؟ وردی والوں کو سوچنا چاہئے!
https://twitter.com/x/status/1584197711922069510
سینئر صحافی وتجزیہ نگار عمران ریاض خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ! لاہور کی تقریب میں لگنے والے نعرے!
https://twitter.com/x/status/1584179412219461633
ایک سوشل میڈیا صارف نے منظور پشتین کی تقریر کرتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں فوج مخالف نعرے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے!
https://twitter.com/x/status/1584178355704037376
ایک سوشل میڈیا صارف امبرین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں پوری آرمی یعنی ادارے کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے! اس کانفرنس میںن لیگی وزیر قانون اعظم تارڑ، حامد میر، پی ٹی ایم کا منظور پشتین اور اختر مینگل بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1584179718500204544
تحریک انصاف کے کارکن عثمان سعید بسرا نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اسکا پرچہ عمران خان اسد عمر پہ کٹوا دیں اس میں ساتھ فیصل جاوید اور باقی لوگوں کو بھی رکھ لیں کیونکہ اس ٹولے کے پاس لوگوں کی گندی ویڈیوز ہیں تو اب ریاست انکی لونڈی ہی رہے گی! بس آپ کروائیں پرچہ بلکہ اعظم سواتی کو تو فورا پکڑ لیں پرچہ بعد میں ہوجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1584199901490970624
ایک سوشل میڈیا صارف میاں علی اشفاق نے منظور پشتین کی تقریر کے دوران پاک فوج کے خلاف نعروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: اس طرح کے بے شرم نعرے لگانے والوں کا منہ پکڑ بند کرنے کو دل کرتا ہے!ایسا گھٹیا پن نہیں چلے پاکستان میں! پاکستان فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، یہ قوم کا مان اور جان ہیں،اختلاف کریں، تمیز اور ادب سے اور ضرور کریں!
Last edited by a moderator: