ظلِ شاہ کا ایکسیڈنٹ ہوا تو عمران خان پر 302 کا پرچہ کیوں؟ عارف حمید بھٹی

arifhaaiah.jpg

ظلِ شاہ کا ایکسیڈنٹ ہوا تو عمران خان پر 302 کا پرچہ کیوں؟آج ایسا لگ رہا تھا جیسے یکی گیٹ سے لوہاری کی طرف جاتے ہوئے ویزا لینا پڑے گا: سینئر صحافی وتجزیہ نگار

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار فریحہ ادریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک ہونے کے بعد ایک بات سامنے آئی ہے کہ اس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تھانہ ہی کوئی قانون تھا۔ انگلینڈ میں قانون کے مطابق 40 پائونڈ کے تحفے سے زائد قیمت کے تحفے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے لیکن عمران خان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے تحفے کی خریداری کیلئے قیمت 20% سے 50% کردی تھی۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف یہ مکمل تفصیلات نہیں ہیں ، شریف فیملی نے 2 تحائف بیچے تھے جن میں سے ایک میرے دوست نے خرید رکھا ہے، اگر تحفہ بیچنا جرم ہے انہیں کہیں جتنے تحائف لیے ہیں ثابت کر دیں کہ ان کے پاس ہیں۔ عمران خان بارے کہتے ہیں کہ اس نے گھڑی بیچ دی الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ان سے پوچھے جو مرسڈیز یا بی ایم ڈبلیو تھی وہ کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ سونے کا ایک ہار جو مہارانی صاحبہ نے لیا تھا وہ یو کے کی بہت بڑی دکان پر بکا ہوا ہے۔ 1997ء اور 1998ء جب میاں محمد نوازشریف برسراقتدار تھے کا توشہ خانہ ریکارڈ جان بوجھ کر پبلک نہیں کیا گیا۔ ان میں سے کچھ چیزیں لندن کے بڑے سٹور پر بیچی گئیں، وہ بہت قیمتی چیز تھی اور پاکستان میں اس کا خریدار نہیں مل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایسا لگ رہا تھا جیسے یکی گیٹ سے لوہاری کی طرف جاتے ہوئے ویزا لینا پڑے گا، راستے ایسے بند کیے گئے کہ کوئی ریلی میں شریک نہ ہو سکے۔ پی ٹی آئی کے شہید کارکن ظل شاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس بے دردی سے اسے قتل کیا گیا، ان کے ہاتھوں میں خون اترا ہوا ہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ظلِ شاہ کا خون رائیگاں نہیں جا سکتا، ظل شاہ کو پہلے قتل کیا گیا پھر ایک سابق وزیر ایک ٹائوٹ اور پولیس والوں کو ساتھ لے کر ان کے گھر گیا۔ میری آج بھی ان کے خاندان کے ایک شخص سے بات ہوئی ہے، ظل شاہ کے خاندان سے انصاف دینے کا جو وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ علی الاعلان کہہ رہے ہیں کہ ظل شاہ کو قتل کیا گیا، پولیس حراست میں اس کے پکڑے جانے کا بیان آچکا، اسے کہاں چھوڑا گیا اور وہ اڑھائی گھنٹے کہاں رہا اس کا جواب نہیں ملا۔ ظلِ شاہ اگر ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوا تھا تو عمران خان پر 302 کا پرچہ کیوں دیا گیا؟ وہ بھی تب جب آپ نے اس کے والد کو اغوا کروا لیا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers are the real culprits. Pakistan is being run like a circus by them.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کیونکہ گشتی فراری قطری رکھیل ُاور حرام زادے چور فراڈئے خنزیری نسل کے حرامی کتے منی لانڈر فراڈئے جھوٹے لعنتی مودی کے پالتو کتے نواز شریف بٹ حرام کی سٹ فراڈئے کی فرمائش ہے
 

Back
Top