PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)
ظلم ہوا مگر ہمت نہ ہاری۔ نیا پاکستان ضرور بنے گا
وہ فرعونی قوتیں یہ سوچتی رہیں کہ ظلم کا بدترین استعمال کر کے وہ میرا حق مجھ سے کھینچ لیں گے۔
- انہوں نے پیٹرول اسٹیشن بند کئے کہ گاڑی وہاں تک نہ پہنچے
- انہوں نے لاہور سے اسلام آباد تک بدترین دھشت گردی کی، جگہہ جگہہ کنٹینر کھڑے کئے سڑکیں بلاک کیں مگر وہ مجھے روک نہ سکے
- انہوں نے حملے کئے، پتھر مارے، ڈنڈے برسائے مگر وہ مجھے روک نہ سکے
- انہوں نے گولیاں برسائیں،بدترین شیلنگ کی, خواتین اور بچوں کو نہیں چھوڑا، میرے بھائی بہنیں شھید کئے, جیلیں بھر دیں مگر وہ مجھے روک نہ سکے
- وہ کھانے کے برتن، دیگیں سب کچھ اٹھا کر لےگئے مگر وہ مجھے روک نہ سکے
میں تحریک انصاف کی حق کی آواز ہوں۔ سچ بولنا اورحقوق کے لئے لڑنا اب میری زندگی کا مقصد ہے
پاکستان بھر میں تحریک انصاف کا ہر کارکن میری ہی آواز ہے۔ یہی آواز ان کی نیندیں حرام کر چکی ہے
کراچی میں، لاہور میں، پشاور میں اور پورے پاکستان میں کروڑوں میری ہی آواز ہیں
پاکستان زندہ باد
Last edited: