RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)

ٹی وی لگاو تو چوبیس گھنٹے سات دن مظلوم عوام کو روتے اور چیختے دیکھتے ہیں - نہ صحت کی سہولیات نہ پینے کا صاف پانی نہ میعاری تعلیم نہ روزگار نہ چولہے میں آگ نہ روٹی نہ سر پر چھت نہ تحفظ نہ مجرموں سے پناہ --------
یہ نہ نہ میں لکھنا شروع کروں تو صبح ہو جاۓ پر بات ختم نہیں ہوتی - پھر جب اس عوام کو کہا جاتا ہے کہ پہچانو ان کو جنہوں نے تمہارا یہ حال کیا ہے - اور پہچانو ان لوگوں کو جو تمہیں اس ابتری سے نکالنے والے مخلص ہیں تو ایک دم یہ مظلوم عوام ڈاکٹر ہائیڈ کی طرح ظالم اور خونخوار بن جاتے ہیں اپنے ہمدردوں اور مخلص ترین مظلوم سیاست دانوں کو کچا ہی چبا جاتے ہیں
اس صورت حال کو دیکھو تو صرف دو توجیہات ہی نظر آتی ہیں
توجیح نمبر -١ : کچھ سمجھ ہی نہیں آتی ہے عوام کیا ہے - یہ کوئی مافوق الفطرت مخلوق ہے
توحیح نمبر -٢ : یہ بہت ہی سمجھدار قوم ہے ساری مشکلات اپنی جگہ شوبدہ بازوں کو بہت اچھی طرح پہچناتے ہیں
بلکل یہی حرکت آج کراچی میں پی یس ١١٤ میں لوگوں نے کی اپنے سب سے عظیم مخلص سیاستدان کے ساتھ وہ کی کہ اللہ کی پناہ - صرف پانچ ہزار اٹھانوے ووٹ ----- اللہ کی پناہ - اتنی ظالم عوام نے کیا سلوک کیا اتنے مظلوم سیاست دان کے ساتھ
Last edited by a moderator: