طیبہ گل نےیہ آڈیو سناکرگمراہ کیا،شدید احتجاج کرتا ہوں:ڈی جی نیب شہزاد سلیم

gul-tayba-dg-nab-a.jpg


سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون طیبہ گل کےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشافات پرڈی جی نیب میجر (ر)شہزاد سلیم کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

طیبہ سلیم کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے شہزاد سلیم نے کہا کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آڈیو سنا کر گمراہ کیا ہے، وہ آڈیو میری اور نگہت بھٹی کی گفتگو سے متعلق ہے، نگہت کا کیس الگ ہے اور طیبہ گل کا کیس الگ،گفتگو کے دوران میں نگہت بٹ کو بتارہا ہوں کہ کیس کے میرٹ پر پورا اترنے تک کچھ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری طیبہ گل سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی،ا گر ایسا کہا جارہا ہے تو میں اس الزام کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور اس پر احتجاج کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آج طیبہ گل خود پیش ہوئیں اورتہلکہ خیز انکشافات کیے، انہوں نے کہا کہ جنوری 2019 کو مجھے رات میں میرے گھر سے گرفتار کرلیا گیا، جاوید اقبال مسنگ پرسن کی درخواست پر سماعت کیلئے مجھے بار بار بلایا کرتے، اور کہتے اگر آپ نہیں آئیں گی تو سماعت نہیں ہوگی، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب میں مشکل ہوتی ہے آپ مسنگ پرسن کمیشن میں آکر ملاقات کیا کریں۔

طیبہ گلنے الزامات عائد کیے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر مجھے اور میرے شوہر کو گرفتار کیا گیا، مجھے مرد اہلکاروں نے گرفتار کیا اور گاڑی میں میرے ساتھ جو بدتمیزی اور درندگی کی گئی وہ ناقابل بیان ہے، مجھے لاہور میں ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے پاس لے جایا گیا، تب میرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے، میرے جسم پر چوٹوں کے نشان تھے،سلیم شہزاد نے میری تلاشی کیلئے میرے کپڑے تک اتروادیئے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
گمراہ کیسے کیا اس نے جو الزامات لگاے ہیں ان کی تحقیقات کی جانی چاہئے اور وہ تو ثبوت بھی دے رہی ہے اس پر تمہیں جنسی ہراسانی میں گرفتار کرنا چاہئے اور تمہارے باس کی تو ویڈیوز تک موجود ہیں ایک بندہ اس کو سر سے پاوں تک چومنے کی بات کررہا ہے مگر بے غیرت کوکینی اسے نیب کا چیرمین برقرار رکھتا ہے او بے غیرت ڈھونگی پنکی پیرنی بھی اس کو نہیں اترواتی ، سیاست تو وہ پوری طرح کرتی رہی