
پی ٹی آئی رہنما اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے شوہر سے علیحدگی کے بعد خلع لینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے خلع لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دکھی دل کے ساتھ میں لوگوں کو اپنی زندگی مین ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے بتانا چاہتی ہوں۔
میرے اہلخانہ اور قریبی عزیزواقارب اچھی طرح واقف ہیں کہ جب 14 ماہ کی علیحدگی کے باوجود بھی دونوں کے مابین مفاہمت کی کوئی امید نہیں رہی تو مجھے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بیان بھی نہیں کر سکتی کہ یہ سب کچھ کتنا مشکل تھا لیکن مجھے اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔
سیدہ طوبیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت مین ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔
سیدہ طوبیٰ کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شئیر کئے جانے کے فوری بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نےاپنے اور پہلی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے بچوں کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ تپتی دھوپ میں چھاوَں جیسے رشتے، کہاں سے لاوَ گی تم ماں باپ جیسے رشتے۔
اس کے علاوہ عامر لیاقت نے انسٹا گرام پر چند سیکنڈز کا ویڈیو کلپ بھی لگایا ہے جس کے کیپشن میں مبہم سا پیغام تھا کہ کچھ دن باقی ہیں۔۔۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے عامر لیاقت اور طوبی کے مابین اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بنیادی وجہ ایک خاتون کا یہ دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں جبکہ طوبی ان کی تیسری بیوی ہے۔ بعد ازاں وہ خاتون پہلے کراچی میں عامر لیاقت کے گھر کے اور پھر دفتر پہنچ گئی اور وہاں خوب ہنگامہ کیا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اس خاتون نے عامر لیاقت کے حوالے سے خوب گالی گلوچ کی اور یہ دعوی کیا کہ موصوف نے اسکے ساتھ نکاح کے بعد دھوکا کیا اور تیسری شادی رچالی اور اب اسے بیوی ماننے سے انکاری ہیں۔ تاہم عامر لیاقت نے اس خاتون کے دعوے کو سختی سے رد کیا تھا۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے طوبی سے 2018 میں شادی کی تھی۔خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جبکہ ان کے بیوی اور بچوں نے بھی انہیں طعنے دیئے تھے۔ دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی پہلی بیوی اور بچوں کی ماں کو باقاعدہ طلاق دے دی تھی جس کی بنیادی وجہ طوبی کی جانب سے کیا جانے والا مطالبہ تھا۔
عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق دیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم اب اس طرح کی اطلاعات بھی ہیں کہ عامر لیاقت اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8toobadivorce.jpg
Last edited: