طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا،آئی بی اے سے نکالا گیا طالب علم جبرائیل بحال

2.jpg

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے طالبعلم جبرائیل کو جامعہ سے نکالے جانے کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے جبرائیل کو بحال کردیا،انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں تعلیمی سیشن کے آخری سال کے طالب علم محمد جبرائیل نے یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کے کیس کو بے نقاب کیا تھا، جس پر انتظامیہ نے اسے یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔

طالبعلم محمد جبرائیل کو بحال کرنے کا فیصلہ آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید اکبر زیدی کی زیرصدارت ڈسپلنری کمیٹی نے کیا،یونیورسٹی کی انضباطی کمیٹی نے ادارے کو محفوظ بنانے کیلئے طلبہ تنظیم بنانے کا اعلان کیا، کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہراسانی کیسز کی شفاف انکوائری یقینی بنانے کیلئے ایسے معاملات میں طلبہ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

محمد جبرائیل کی بحالی غیر مشروط طور پر کی گئی، جبکہ اس سے قبل جبرائیل سے فیس بک پوسٹ ہٹانے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،جس سے جبرائیل نے انکار کردیا تھا،جبرائیل کے وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ جبرائیل کی بحالی کا سہرا ان طلبہ کو جاتا ہے جنہوں نے جبرائیل کے حق میں آواز بلند کی اور ثابت قدمی سے اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے، جبرائیل نے غلط کو غلط کہہ کر اور ان کیخلاف آواز بلند کرکے سب کیلئے مثال قائم کی،ایسے مسائل پر کھل کر بات چیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، بجائے اس کے کہ یونیورسٹیاں واقعات کو دبانے کی کوشش کریں۔

https://twitter.com/x/status/1445415803440955397
https://twitter.com/x/status/1445418979246297090
جبران ناصر نے یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں آزاد سیاسی ماحول، متحرک اور مضبوط طلبہ یونین کی ضرورت ہے،تیس ستمبر کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے طالبعلم جبرائیل کو فارغ کردیا تھا، جبرائیل نے ادارے کے ایک ملازم کے ہاتھوں ملازمہ سے مبینہ ورک پلیس ہراسمنٹ کے واقعے کو فیس بک پر شیئر کردیا تھا،جس پر یونیورسٹی پر تنقید کی جارہی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1444958677602013188
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سچای پر ڈٹ جانا چاہئے ایک کالج کیا جان بھی چلی جاے تو پرواہ نہیں
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
ارے واہ۔ فرشتے بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے لگے۔۔
عزرائیل نام بھی آ سکتا ہے ٹرینڈ میں۔۔
یُونیک نام رکھنے کے چکر میں کچھ بھی نام رکھ دو۔۔ مطلب کچھ بھی۔۔
evillaugh.gif
 

Back
Top