
وزیراعظم عمران خان نے طلبا کی شکایات پراسکالر شپس کا جدید نظام متعارف کرادیا، ملک بھر کے طلباء کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد تقریب میں اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کیا ، پورٹل کامقصد اسکالر شپ والے طلبا کودرپیش مسائل فوری حل کرنا ہے، پورٹل وسائل کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت میں مدد فراہم کرے گا ، پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا اور وزیر اعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ طلبا نے کئی بار شکایات کیں انہیں نظرانداز کیا گیا، پیسے ختم ہونے پر طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت سنبھالی تواندازہ نہیں تھا کتنی اسکالرشپس دی جائیں، اسکالرشپس کےذریعے تعلیمی نظام بہترکرسکتےہیں،تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیرہے، حکومت اسکالرشپس کی مدمیں 28 ارب سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے، جس کے تحت 72 فیصد خواتین سمیت26لاکھ طلبا اسکالر شپس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
تعلیم اور ریاست مدینہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-students-pm.jpg