طریقہ واردات سمجھیں
طریقہ واردات یہ ہے کہ جب یہ 5 وولٹ کا جھٹکا لگانے کا پروگرام بناتے ہیں تو پہلے بتایا جاتا ہے کہ 10 وولٹ کا جھٹکا آپ کو لگا رہے ہیں، تو عوام ہائے ہائے کرتی ہے کہ یہ بڑی زیادتی ہے جی، جھٹکا تھوڑا کم کریں۔ پھر عوام کے ‘پُرزور مطالبے پر عوامی حکومت’ جھٹکا کم کر 5 وولٹ کر دیتی ہے۔ عوام کو بیوقوف بنا کر خوش کر لیتے ہیں اور مقصد بھی پورا کر لیتے ہیں۔ بیوقوف عوام کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ ان پر حکومت نے 300 روپے ٹیکس پھر بھی ٹھونک دیا ہے