allahkebande
Minister (2k+ posts)
تحریک طالبان پاکستان کی پسپائی کا عمل جاری ہے اورلگتا ہے کہ ضرب کاری ہے جب ہی ٹی ٹی پی، لشکر اسلام، اور جماعت الاحرار نے باہمی اختلافات کو بھلا کر تحریک طالبان کے پرچم تلے یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپنے خلاف ہونے والی کاروائیوں کے باوجود اب سے کچھ عرصہ پہلے تک تمام دہشت گرد دھڑے الگ الگ رہنے پر بضد تھے مگر اب شاید جان لبوں پر ہے اور نہ داعش سے کسی مدد کی امید ہے اور نہ افغانستان میں پناہ کا کوئی آسرہ ہے ۔
بی بی سی کے مطابق ضلعہ بالائی دیر میں ایک پولیس کاروائی کے دوران تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر عبدالرحیم عرف رئیس گرفتار ہوگیا ۔ عبدالرحیم کے روابط افغانستان میں چھپے ہوئی طالبان عناصر سے تھے اور وہ سنہ دو ہزار گیارہ میں سرحد پار سے ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں پولیس کے ستائیس اہلکار شہید ہوئے تھے ۔
اسی طرح احسان اللہ احسان نے اعتراف کیا ہے کہ جماعت الحرار کی شوریٰ کا رکن قاری شکیل اور اس کا ساتھی ڈاکٹر طارق علی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ جماعت الاحرار نے افغانستان میں ہونے والی اس کاروائی کا الزام پاکستانی خفیہ اداروں پر عائد کیا ہے ۔
طالبان کے تینوں گروہوں میں یہ بات مشترک ہے کہ یہ پاکستانیوں کو مرتد اور قابل قتل سمھجتے ہیں اور ملک میں شیعہ ۔ سـّــنی فساد کرانے کے درپے ہیں ۔ مگر اللہ نے اچانک ان کے لئے جگہ بہت تنگ کردی ہے اور اب دیوانے مل کر بیٹھ رہے ہیں کہ شعلہ بجھنے سے پہلے پھڑپھڑاتا ضرور ہے

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150312_taliban_army_kp_fata_security_sh
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/03/150312_ttp_commander_killed_zs

Last edited by a moderator: