
عامر لیاقت حسین جب کچھ کہتے ایسا کہتے کہ خبروں کی زینت بن جائے، پھر چاہے ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہو یا سیاسی موضوع عامر لیاقت حسین خود ہی موضوع بن جاتے ہیں، اس بار عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جب طالبان سے بات کی جاسکتی ہے تو الطاف حسین سے بھی کی جاسکتی ہے۔
گزشتہ روز مہاجر کلچر ڈے پر نوجوان مہاجر کے تحت کریم آباد تا مزار قائد ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت طالبان سے بات کرسکتی ہے، الطاف حسین سے بھی بات کرسکتی ہے ، مت بھولنا ، جس نے مہاجر قوم کو نظریہ دیا اسے نہیں بھولنا چاہیے ۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمیں اقلیت کا طعنہ دینے والے سن لیں ہم نے تمہیں بولنا اور سندھ میں رہنا سکھایا جب طالبان سے بات ہوسکتی تو ایم کیو ایم کے بانی سے بھی بات ہوسکتی ہے۔
عامر لیاقت حسین کےاس بیان کے بعد پنڈال نعروں سے گونج اٹھا، ریلی کی قیادت آرگنائزر زوہیب اعظم، حسن خان، عمیر مصودی نے کی،شرکا نے مہاجر ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔
مزار قائد پر ایم کیو ایم کے رہنما رکن سندھ اسمبلی محمد حسین، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، ڈاکٹر سلیم حیدر، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ریلی سے خطاب کیا،ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ محمد حسین مہاجر حقوق کے لئے ایک ہونا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-liaqat.jpg
Last edited by a moderator: