افغانستان کی ایک انتہائی مصروف شاہراہ پر طالبان جنگجو نے راہ چلتی خاتون پر تشدد کیا اسے چھڑی سے پیٹا مگر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون بغیر کوئی ردعمل دیئے گزر گئی۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق ڈپٹی اسپیکر فوزیہ کوفی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی اور سوال اٹھایا کہ خاتون پر اس تشدد کی وجہ کیا ہے؟
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصروف شاہراہ پر ماسک پہنی ایک لڑکی کو مسلح طالبان جنگجو چھڑی سے مارتا ہے لیکن لڑکی بغیر کوئی ردعمل دیے سڑک عبور کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1437707168841601024
ویڈیو سے متعلق ابھی تک تصدیق تو نہیں کی جا سکی کہ یہ ویڈیو افغانستان کے کس علاقے کی ہے مگر سوشل میڈیا پر یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایسا افغان دارالحکومت کابل میں ہوا ہے۔
تاہم کچھ صارفین اس خاتون کے حوصلے کو سراہ رہے ہیں جو اس طرح سڑک پر طالبان جنگجوؤں کے ظلم کا شکار ہو رہی ہے جب کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ طالبان جنگجو اس لیے تشدد کر رہا ہے کیونکہ خاتون کوئی ردعمل نہیں دے رہی۔ ان صارفین کے مطابق خاتون کو آگے سے شدید ردعمل دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے کا دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ افغانستان اسلامی امارات میں خواتین کیلئے حجاب کرنا لازمی ہو گا البتہ برقع پہننے یا نا پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/V7raEOE.jpg