
پلڈاٹ پاکستان کے سربراہ احمد محبوب بلال نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جو حالات نظر آرہے ہیں وہ تحریک انصاف کے حق میں ہے۔
انہوں نے یہ گفتگو سماء نیوز کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے ختم ہونے کے بعد جو اثرات مرتب ہوئے ہیں وہ پی ٹی آئی کے حق میں جاتا ہے،یعنی ایک فضاء ہے جو تحریک انصاف کے حق میں ہے مگر یہ کب تک قائم رہتی ہے یا ضمنی انتخابات میں اثرات چھوڑتی ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
https://twitter.com/x/status/1544360355513733120
احمد محبوب بلال نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات یا صوبائی سطح کے انتخابات میں قومی سطح کے معاملات بہت کم اثر انداز ہوتے ہیں، سب سے زیادہ مقامی معاملات سب سے زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں،ضمنی انتخابات میں 11 حلقے ایسے ہیں جہاں سے گزشتہ انتخابات میں آزاد امیداور جیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کسی بھی جماعت کے ٹکٹ کے بغیر الیکشن جیت کر آئے تھے اور ن لیگ و تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست دے کر آئے تھے،اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کا اپنے حلقوں میں کافی اثر رسوخ ہے، اس کے ساتھ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اور اثر رسوخ بھی شامل کرلیا جائے تو نظر تویہی آتا ہے کہ ان کا پلڑا بھاری ہے۔
سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ مگر دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی اس کے بعد کی جو مہم ہے اس کے نتائج کے بار ے میں فی الحال کوئی تجزیہ دینا ذرا مشکل ہے، مگر اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ بڑا کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pl-imran-khan-pnjb.jpg