صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ecpahsishas.jpg

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس کے مطابق انتخابی مہم کے دوران تمام سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے سے گریز کریں گی، صدر اور وزیراعظم سمیت تمام وفاقی وزراء اپنے حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ ڈےپر سیاسی جماعتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے گا، پولنگ اسٹیشنز کے اندر سیاسی جھنڈے اور بینرز لےجانے پر پابندی ہوگی، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار انتخابی اخراجا ت کیلئے ایک مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کے پابند ہوں گے، عام نشستوں پر خواتین امیدواروں کو پانچ فیصد نمائندگی دی جائے گی، انتخابی مہم کے دوران صرف الیکشن کمیشن کے منظور شدہ سائز کے پوسٹرز، بینرز اور پینا فلکس استعمال کیے جائیں گے، جبکہ کوئی امیدوار بھی مخالف امیدوار کے بینرز نہیں اتارے گا۔

ضابطہ اخلاق کےمطابق کسی بھی علاقے میں انتخابی جلسے کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہوگا جبکہ پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)


اور مریم کی الیکشن کی تیاری میں بات فرائنگ پین سے ہوتی، ٹوائلیٹ کموڈز کی صفائی اور پھر فروٹ چاٹ بنانے تک پہنچ گئی

سٹے ٹیونڈ : جاتی امرے کی تجربہ گاہ میں مزید نت نئے جھوٹ گھڑ کر بیانیے بنانے کا کام تیزی سے جاری
 

Back
Top