
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے مسلسل غیرحاضری پر نشست خالی قرار دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ محمد میاں سومرو نے رخصت کے لیے کوئی بھی درخواست وقت پر نہیں دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد فیضان خان نے لکھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔ نشست خالی قرار دینے کی تحریک کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف 14 اراکین موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1557386896380157955
ایک اور ٹویٹ میں سینئر صحافی محمد فیضان خان نے لکھا کہ، اس وقت قومی اسمبلی میں صرف 14 اراکین موجود ہیں۔ اپوزیشن کی نشستوں پر صرف ایک رکن بیٹھا ہے۔ اس حالت میں ایک پی ٹی آئی رکن کی نشست خالی کرانے سے متعلق تحریک منظور کرائی گئی ہے بلکہ متعدد بلز بھی منظور کروائے گئے ہیں جو 22 کروڑ عوام کے لیے قانون بن گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1557388620650217472
سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا اور کہا کہ رخصت کی درخواست 40 روز کے اندر جمع کرانا ضروری تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور درخواست وقت گزرنے کے بعد دی گئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دینے کیلئے تحریک پیش کی تھی۔
شاہدہ رحمانی کی طرف سے تحریک میں کہا گیا تھا کہ ایوان کے اجلاسوں سے محمد میاں سومرو 40 دن تک مسلسل بغیر اجازت لیے غیرحاضر رہے اس لیے یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دیا جائے جس پر ایوان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے پیش کی گئی تحریک کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی سے تحریک منظور کیے جانے کے بعد نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد میاں سومرو نے گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو رخصت کے لیے درخواست دی تھی، جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے محمد میاں سومرو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13miansoomrodeaseat.jpg