m.saari
MPA (400+ posts)
کتاب بینی ایک ایسی عادت ہے جو انسان کو انمو ل فائدے دیتی ہے ۔ اور اگر اس مشغلے کے شوقین انسان کو ایک اچھی کتاب پڑھنے کو مل جائے تو جانو خزانہ
مل گیا ۔ ابھی حال ہی میں مجھے بھی ایک ایسی ہی کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا۔
انسان کی کامیا بی یا ناکامی کا سب سے بڑا سبب اسکی ذات ہوتی ہے، یہ یک سطری نیتجہ آپ نکال سکتے ہیں "صدیوں کا راز " نامی کتاب پڑھ کر۔ جسکے
مصنف رابرٹ کو لئیر ہیں اور قاریعین کی آسانی کے لیئے اس کا اُردو ترجمہ کیا ہے نزہت جاوید نے۔ زندگی کو کامیاب انسان کے طور پر گزارنے کے انتہائی سادہ اور واضح اُصول اس خوبی کے ساتھ اور مثالیں دے دے کر اس کتاب میں بیان اور انسان میں موجودبے بہا طاقت کا اعتراف اس طرح کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ انسان صرف اس کتاب کو پڑھتے ہو ئے ہی اپنی ذات پر بے تحاشا اعتماد محسوس کرنے لگتا ہے۔
کتاب کے مطابق انسان کی کامیابی کے لیئے جو سیڑھی استعمال ہوتی ہے اس کے چار زینے ہیں انسان کا تحت الشعور جو کہ بے تحاشہ طاقت کا سر چشمہ ہے
اور انسان کی تما م خواہشات کو پورا کرنے کے لیئے ہر وقت اسکا معاون و مددگار ہے۔ خدا کی ذات پر کامل بھروسہ کے سب کچھ عطا کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ انسان کی مثبت سوچ اور اس سوچ پر مستقل مزاجی سے عمل ، بس یہی چیزیں ملکر انسان کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہیں۔
اگر انسان ان اُصولوں پر اپنی تربیت کرے تو دُنیا کی کوئی چیز اُس کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔انسان کا اپنی صلاحیتوں پر اعتماد اور اُن صلاحیتوں کا مُثبت استعمال اسکی کامیابی کی ضمانت ہے۔
کتاب کے مختلف ابواب میں قاری کی آسانی کے لیئے مصنف نے مختلف اُصولوں کو نہ صرف یہ کہ الگ الگ بیان کیا ہے بلکہ لاتعداد مثالوں سے بخوبی ان کی وضاحت بھی کی ہےجس سے قاری کو یہ سمجھنے میں یہ مدد ملتی ہے کہ یہ اُصول اور طریقے محض لفاظی نہیں بلکہ قابلِ عمل اور قابلِ تقلید ہیںاور جن لوگوں نے ان پر عمل کیا آج وہ نمایاں مقام پر ہیں۔
کتاب کے آخر میں کئی ایسے لوگوں کے خیا لات بھی درج کئے گئے ہیں جنہوں نے اس کتاب کو سمجھ کر پڑھا، عمل کیا اور آج وہ اپنے اور دوسروں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کا سبب ہیں۔ اُردو زبان میں اس کتاب کا ترجمہ شائع کرنا پبلشر "دارالشعور" کی ایک ایسی کاوش ہے جو انگریزی زبان سے نا واقفیت رکھنے والے بہت سے افراد کے لیئےآسانی کا باعث بنی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کتاب سے مُستفید ہو سکیں۔

Last edited by a moderator: