
لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے ساتھی کا کہنا ہے کہ صدف کی موت پاؤں پھسلنے کی وجہ سے واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صدف نعیم اور دیگر صحافیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کےلانگ مارچ کو کوریج کیلئے ساتھ چلنے والے صحافی و اینکر علی ممتاز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صدف نعیم کو پیش آنے والے حادثے کی منظر کشی کی اور تفصیلات بتائیں۔
https://twitter.com/x/status/1586772486825254912
علی ممتاز نے کہا کہ جب میں کنٹینر کے اوپر گیا تو صدف بھی نیچے موجود تھی، میں اوپر آگیا مگر صدف کو شائد موقع نا ملا، کیونکہ اس کے اوپر چڑھنے سے قبل ہی ٹرک چل پڑا تھا، صدف ٹرک کے ساتھ ساتھ ڈیوائیڈرپر چلنے لگی تبھی اس کا پاؤں پھسلا اور وہ گر گئی۔
علی ممتاز نے کہا کہ گرنے کی وجہ سے صدف کی موت واقع ہوگئی، اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586723272598736899
علی ممتاز نے صدف نعیم کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک صدف کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔آمین۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کامونکی جاتے ہوئے کوریج کیلئے آنےوالی خاتون رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15alimumtaz.jpg