
صدر مملکت عارف علوی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ سازش کے بیانیے پر قائل نہیں، تاہم سازش پر شکوک و شبہات موجود ہیں، اسی لیے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ تحقیقات ہونی چاہیئں،صدر عارف علوی کے اس بیان پر پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے غلط موقع پرغلط بیان دیا، انھیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
فیاض چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ صدر نے سائفر کو تحقیقات کیلیے چیف جسٹس کو بھیجا، چھہ ماہ بعد صدر کو اچانک خواب آگیا کہ انھیں کچھ محسوس نہیں ہوا،فیاض چوہان نے واضح طور پر کہا کہ صدر مملکت ہمارے لیڈر نہیں ہیں، ہمارے لیڈر عمران خان ہیں،ملک کو امریکا کے ہاتھ بیچ دیا گیا ہے،ملک میں ایک بارپھردہشت گردی سراٹھارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1579509371306127360
صدر کے بیان پر فوادچوہدری نے پوچھا کہ اگر عمران خان کی حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو پھر تحقیقات سے فرار کیوں اختیار کیا جارہا ہے،سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا، جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1579689229948706816