
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لاہور کے نجی اسپتال فاطمہ میموریل میں ایک شخص موجود ہے اس کا بیٹا ہرنیا کی تکلیف میں مبتلا ہے اس نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ اسے صحت انصاف کارڈ پر اپنے بیٹے کے آپریشن کیلئے 2 مہینے کا وقت دیا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے بتایا کہ مریض ایمرجنسی حالت میں نہیں تھا اس لیے اسے اسپتال کی جانب سے آپریشن کیلئے وقت دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص ایمرجنسی میں نہیں بلکہ او پی ڈی میں گیا جہاں اسے ڈاکٹر نے چیک کیا۔
اظہر مشوانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے اسے چیک کر کے بتایا کہ یہ کوئی ایمرجنسی کیس نہیں ان کے بیٹے کے علاج کیلئے ہرنیا کی cold surgery کرنا پڑے گی۔ جس کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا، جس کے بعد یہ صاحب ویڈیو بنانا شروع ہو گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں 96اسپتال پینل پر موجود ہیں اگر کسی ایک اسپتال میں کسی وجہ سے کوئی مسئلہ آجائے تو باقی 95اسپتال موجود ہیں جہاں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493264367151951881
یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ فاطمہ میموریل اسپتال میں صحت انصاف کارڈ پر علاج کیلئے بیٹے کے آپریشن کی غرض سے آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے اسے آپریشن کیلئے 2 مہینے کا وقت دیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وہ پیسے لیکر آجائے تو اس کا ابھی آپریشن کر دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1493512180796620803
اس شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کا بیٹا اٹھنے بیٹھنے سے بھی قاصر جب کہ سو بھی نہیں سکتا مگر ڈاکٹر صحت انصاف کارڈ کی وجہ سے فوری طور پر آپریشن کرنے سے گریزاں ہے اور 2 مہینے کا وقت دے رہے ہیں۔ اس شہری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کارڈ نہیں بلکہ بیکارکارڈ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1493329651665715204
ویڈیو میں موجود شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسپتال میں پیسے والوں کیلئے الگ جگہ ہے جبکہ کارڈ پر علاج کرانے کیلئے آنے والوں کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے اس نے مزید کہا کہ ہمیں اس کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر کا نام بتانے کے بعد اسپتال کی سیکیورٹی کا عملہ پہنچ گیا جس نے اس شخص سے موبائل چھین لیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sehatcarddomahdate.jpg
Last edited: