
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی سید فہد حسین کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق فہد حسین کی بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،وزیر اعظم کی جانب سے فہد حسین کو جلد قلمدان سونپا جائے گا ۔
اس پر مختلف صحافیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، زیادہ تر صحافیوں نے فہد حسین کو تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا، کچھ کا کہنا تھا کہ حق غریدہ فاروقی اور سلیم صافی کا بنتا تھا لیکن فہد حسین بازی لے گئے، کچھ نے کہا کہ اسی وجہ سے فہد حسین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے لیکن کچھ نے فہد حسین کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
پچھلی رات کی ڈویلپمنٹ: میں فہد حسین کا باقاعدہ قاری تھا لیکن آج صبح انکا کالم نہیں پڑھا۔انہوں نے کل رات دیر گئے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں لیکن مجھے اس لیے بھی بہت دکھ ہے کہ ہم نے ایک اچھے صحافی کو کھو دیا۔
https://twitter.com/x/status/1525336526003240961
شاہین صہبائی نے اس پر تبصرہ کیا کہ ایک اور صحافی گیا :ابھی سنا ڈان اخبار کے فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقررہو گئے اوروزیر ہونگے - واہ واہ نہیں افسوس- سنا تھا اچھے صحافی ہیں مگر اپنےماموں/چچا مشاہد حسین کی طرح صحافت کوخدا حافظ کہ گئے- إِنَّا ِلِلَّٰهِ - الله کے واسطے اب واپس صحافت میں مت آنا منہ توکالا ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1525259625355943936
ملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ ہم اپنے ساتھی اور سینئر صحافی فہد حسین کو ن لیگ کا وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ البتہ غریدہ، منصور اور عاصمہ شیرازی کا زیادہ حق بنتا تھا
https://twitter.com/x/status/1525207192734945281
عدنان عادل نے تبصرہ کیا کہ طویل عرصہ سے ڈان اخبار فہد حسین کے عمران خان حکومت کے خلاف متعصبانہ تجزیے اور تبصرے تقریبا ہر دوسرے روز شائع کرتا تھا۔ اب وہ وفاقی وزیر بن گئے۔ اس بات سے ڈان اخبار کی ساکھ کا اندازہ لگا لیں کہ یہ کتنا معتبر اخبار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525317332817661958
عیسیٰ نقوی نے ایک کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نوٹیفیکیشن پر اپنی جگہ کسی اور صحافی کا نام دیکھنے کے بعد کس کس کا یہ حال ہوا ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1525215705305649160
اس پر صدیق جان کا کہنا تھا کہ اپنی جگہ فہد حسین کا نوٹیفکیشن دیکھ کر کس کس صحافی کی یہ حالت ہوئی ہوگی؟؟؟ اسے ٹیگ کریں پلیز
https://twitter.com/x/status/1525216317946613767
فہدحسین کے سابق کولیگ رضوان غلیزئی نے تبصرہ کیا کہ فہد حسین صاحب صحافت میں بڑا نام تھے۔عرصےسےحیرانی تھی کہ فہد صاحب جیسا پروفیشنل بندہ ون سائیڈڈ کیوں چل رہا، آج جواب مل گیا۔وفاقی وزیر کا عہدہ مبارک لیکن سیاست میں آنےکےلیے غلط وقت کا انتخاب کیا۔ انکی وجہ سےپوری کمیونٹی پر سخت تنقید ہوگی کہ صحافی فائدےلینے کےلیے رائےعامہ بناتےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1525202695342243842
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ فہد حسین کیا واقعی وزیر ہو جائیں گے۔ یہ تو ایسا ہے ' جیسے کوئی شاہی باورچی چوکیدار بنا دیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1525334976065159169
طارق متین کا کہنا تھا کہ فہد حسین صاحب ایک بہترین نیوز ایڈمنسٹریٹر اور زبردست صحافی ہیں میرے خیال میں گزشتہ کچھ عرصے میں پی ٹی آئی کے شدید ناقد رہے ہیں جو ان کا حق ہے مگر اتنے شدید ناقد رہنے کے بعد اگر وہ مشیر مقرر کیے جاتے ہیں تو سوال تو اٹھیں گے ۔ ناچیز کے خیال میں فہد صاحب کو یہ عہدہ قبول نہیں کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1525208902752772097
مدیحہ مسعود 92 نیوز کی صحافی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا کہ فہد حسین صاحب صحافت میں بڑا نام تھے۔حیران تھی کہ فہد صاحب جیسا پروفیشنل بندہ ون سائیڈڈ کیوں چل رہاہے ۔ آج جواب مل گیا ہائے مزے
https://twitter.com/x/status/1525231490837233664
فہیم اخترکا کہنا تھا کہ سینئیر صحافی فہد حسین پی ڈیم ایم میں شامل ہوگئے، وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر۔۔۔ پیچھے سلیم صافی،حامد میر عاصمہ شیرازی وغیرہ رہ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1525203116559372288
اسدکھرل کا کہنا تھا کہ طوائف اپنا جسم بیچتی ہے لیکن قلم فروش ملک کاسودا کرتا ہے
https://twitter.com/x/status/1525199647471443968
ہم نیوز کے صحافی فیضان خان نے اسے پالش کرنیکے فوائد قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1525204409097019392
انعم شیخ کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ دانشور جو اس لنڈے کے صحافی کو نیوٹرل صحافی کہتے تھے
https://twitter.com/x/status/1525201127859445760
ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ ارشاد حقانی اور نجم سیٹھی نگران وزیراعظم ملک معراج خالد کی کابینہ میں وفاقی وزیر رہے۔ مبشر لقمان وزیر نگران کابینہ پنجاب، نجم سیٹھی نگران وزیراعلی پنجاب، مشتاق منہاس وزیر کشمیر حکومت، حسان خاور معاون خصوصی پنجاب رہے۔ اب فہد حسین وفاقی وزیر کے طور پر حکومت کا حصہ بنیں گے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1525210064487088128
وقارملک نے تبصرہ کیا کہ فہد حسین کے منسٹر بننے کے بعد ایک اور کارکن منسٹری ملنے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہوئے، ہم پہلے ہی کہتے تھے سیاسی کارکن صحافت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں ورنہ جو بے تکی تنقید عمران خان پہ کرتے رہے عقل نہیں مانتی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1525289055956647937
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1bb1111.jpg