صحافیوں کی آزادی کےحامی ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات سے تعلق نہیں:امریکہ

usa-mike-pakistan-media.jpg


صحافیوں کی آزادی کےحامی ہیں، پاکستانی سیاسی معاملات سے تعلق نہیں،امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کردیا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کا امریکی حکومت سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان میں میڈیا کی آزادی پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا تمام حکومتوں سے کہتے ہیں صحافیوں اور میڈیا کے کردار کا احترام کریں، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا اہم کردار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کیساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے آزاد میڈیا یقینی بناتا ہے کہ رائےدہندگان باخبر فیصلےکر سکیں آزاد میڈیا حکومتی اہلکاروں کو جوابدہ ٹھہرا کر جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے،ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں انسانی حقوق، صحافیوں کے تحفظ جمہوریت اور جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی جیسے بنیادی اور اہم معاملات پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کیلئے ہے پاکستانی عوام نے آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں ایک جماعت کےسربراہ کے الزامات کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں پہلےبھی کہہ چکےہیں ایسے الزامات جھوٹے ہیں پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکی حکومت سےکوئی تعلق نہیں۔