
ایکسپریس نیوز کے گلگت بلتستان کے نمائندہ شبیر حسین نے صبح سویرے بخریت موسم کی خبر پر ایز لائیو دیا مگر کچھ ہی دیر بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
صحافی ثاقب ورک نے اپنے ساتھی رپورٹر شبیر حسین کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آنکھ جھپکتے ہی دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے کیونکہ صبح ہمارا دوست لائیو تھا جس نے مارننگ شو میں لائیو بیپر دیا، مگر اب وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہم میں نہیں رہا۔
https://twitter.com/x/status/1523546181347196928
شبیر حسین کی وفات پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دل دہلا دینے والی خبر ہے۔ انہوں نے متوفی کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/attack-hrt-tv.jpg