شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ؛ پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی

battery low

Minister (2k+ posts)
2678900-sherafzalmarwatshoaibshaheenbarristergauhar-1722668196-978-640x480.jpg


اسلام آباد: شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخی کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی جانب سے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو بانی چیئرمین کی ہدایت پر نکالا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت عمران خان کے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن میرے علم میں نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور پارٹی چیئرمین شیر افضل مروت یا کسی اور کو بھی پارٹی سے نہیں نکالوں گا۔


دوسری جانب ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر ممکنہ طور پرشیر افضل مروت کی سفارش کے لیے بانی چیئرمین سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا تھا کہ اپنے بیانات جاری کردہ ہدایات کے مطابق دیں، شیر افضل مروت کی ٹوئٹس اور میڈیا کے بیانات کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے قواعد و ضوابط کا بالکل پاس نہیں کرتے اور خود کو پارٹی سے بالا سمجھتے ہیں، جس سے پارٹی کی تصویر اور پارٹی کا بیانیہ بری طرح مسخ ہوا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کی تردید کی ایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے، ایسی کوئی بات نہیں۔اگر ایسا کچھ ہوتا تو مجھے ضرور پتا ہوتا، میں پارٹی کا چیئرمین ہوں۔


دریں اثنا پارٹی کی جانب سے بنیادی رکنیت ختم ہونے کے بعد سابق سینئر نائب صدر شیرافضل مروت کا موقف بھی سامنے آگیا۔ انہوں نےسماجی ربطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ ’میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں،لیکن ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھاہوں اور رہوں گا، اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا‘۔ انہوں نے لکھا ’میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے، غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں،میں کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں۔

Source
 

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھا،ہوں اور رہوں گا اور اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔میں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے حلقے اور قبیلےکے لوگوں کواعتماد میں لوں گا۔میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں،میں کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں اور میں انہیں مطمعن کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمعن نہ ہوئے تو سیٹ انکی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دونگا۔
مجھے یقین ہے میرا لیڈر جلد رہا ہوگا۔پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خوا ہوں۔ امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے تاکہ باہمی احترام کے اصول پامال نہ ہوں
۔اور کیونکہ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔ اللہ پاکستان کا خان صاحب کا اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
________________________________________________________
شیر افضل خان مروت
 

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
حیرت کی بات ہے کہ بیرسٹر گوہر بھی شیر افضل مروت کی رکنیت خاتمے کے نوٹیفیکیشن سے لاعلم نکلے۔۔۔۔۔آخر پارٹی میں کون فیصلے کے رہا ہے جن کے بارے میں موجودہ ڈپٹی چیئرمین کو بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا ۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عجیب لعنتی لوگ ہیں یہ دھڑے بندیاں کرنے والے تمام لوگ . وہ غریب ان خبیثوں کی وجہ سے اور ان کے لیے ہی اتنے سخت حالات میں جیل کی صعوبتیں اور تکالیف برداشت کر رہا ہے لیکن ان کا کردار دیکھیں ذرا . بندروں کے ہاتھ استرے لگ گئے ہوۓ ہیں اور بغیر سوچے سمجھے کہ پبلک میں انکی ان گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے پارٹی کا کتنا نقصان ہو رہا ہے ان استروں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)

عجیب لعنتی لوگ ہیں یہ دھڑے بندیاں کرنے والے تمام لوگ . وہ غریب ان خبیثوں کی وجہ سے اور ان کے لیے ہی اتنے سخت حالات میں جیل کی صعوبتیں اور تکالیف برداشت کر رہا ہے لیکن ان کا کردار دیکھیں ذرا . بندروں کے ہاتھ استرے لگ گئے ہوۓ ہیں اور بغیر سوچے سمجھے کہ پبلک میں انکی ان گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے پارٹی کا کتنا نقصان ہو رہا ہے ان استروں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں
Ya ustray say apni he tindain mun rahay hain bajya ganjown aur muneeray mistry kay.
 

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے شیر افضل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو عمران خان جواب دیا میں اس پر کمینٹ نہیں کرنا چاہتا یہ پارٹی کے معاملات ہیں
 

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
شیر افضل مروت سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ابھی وہ اس اشو پر بات نہیں کرنا چاھتے
 

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
Faltu time nehain hay IK kay pass in fazool batown ka.
Bilkul . Adil raja sab sahi kehtay thay ye ISI walo nay PTI may launch kia hy . Aj uski kahi hoi har baat Patar ki lakeer sabhit horahi hy . Is nay PTI my kia ki sirf ek dialogue ky ilawa
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Bilkul . Adil raja sab sahi kehtay thay ye ISI walo nay PTI may launch kia hy . Aj uski kahi hoi har baat Patar ki lakeer sabhit horahi hy . Is nay PTI my kia ki sirf ek dialogue ky ilawa
Abbay badrrway kya bakk raha hay, muneeray kay tattu? Fuck the shut up.