
اینٹی کرپشن میں کیس خارج ہونے کے باوجود عدالت نے شیریں مزاری کو طلب کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اراضی کو جعلسازی سے منتقلی کے کیس میں انسداد کرپشن کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری سمیت دیگر ملزمان کو 15 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج نے محکمہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی سفارش سے اتفاق نا کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کے طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔
یادرہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل کیس خارج کردیا تھا۔