
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات کے انعقاد کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک اور جمہوریت کا تسلسل قائم ہو جو اصلی اور نسلی ہوگا وہی پاکستان کے ساتھ ہوگا، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج عظیم فوج اور عدلیہ دو ر اندیش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27 مارچ کو عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کریں گے جس میں عوام کا سمندر ہوگا،عدم اعتماد والےدن بھی اپوزیشن کو ایک بڑا سرپرائز ملے گا، مسلم لیگ ن نے ابھی تک اسلام آباد میں کسی جلسے کی اجازت نہیں مانگی، جے یو آئی کی درخواست آئی تھی تو انہیں اجازت دیدی گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ابھی میں عثمان بزدار سے ملا ہوں وہ چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،میں بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ ہوں،امید ہے اتحادی دیر سے ہی سہی بہتر فیصلہ کریں گے، اپوزیشن کے پاس ہمارے لوگ ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے لوگ ہیں جو عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت ایوان میں نہیں ہوں گے۔
انہوں نےبلاول بھٹو کوتنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے اور یہ کہہ رہے ہیں اوآئی سی اجلاس نہیں ہوگا،ن لیگ کےا ندر اپنی پسوڑی پڑی ہوئی ہے انہوں نے خود ہی ووٹ کو عزت دو کا اپنا نعرہ دفن کرلیا ہے، اپوزیشن کی بیوقوفیوں نے عمران خان کو ہیرو بنادیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh1i1i12h1.jpg