
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخابات میں آصف علی زرداری کا اپنا کوئی امیدوار بھی نہیں ہے پھر بھی وہ چوہدری شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے۔نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1550754381024329728
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شیخ رشید نےآصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو، اس سے قبل بھی شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرداری نے سیاسی و معاشی بحران کو خطرناک بنادیا ہے، لوگ سیاستدانوں کی خرید وفروخت سے نفرت کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sheikuzrariaoumiwahdat.jpg