شیخ حسینہ کیلئےمشکل صورتحال،امریکی ویزا منسوخ،برطانیہ نے بھی ہاتھ کھڑےکردیے

7hseekjsjsviisksjmansiksshi.png

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کیلئے امریکہ اور برطانیہ کے دروازے بند ہوگئے ہیں جس کے بعد حسینہ واجد کی بھارت میں قیام کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد عوامی دباؤ پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوکر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلہ دیش سے فرار ہوکر بھارتی دارالحکومت دہلی پہنچ گئی تھیں۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حسینہ واجد کی ہندوستان میں موجودگی کی باضابطہ طور پر تصدیق کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں امن و امان کے بحال ہونے تک گہری تشویش میں رہیں گے۔


جے شنکر نے کہا کہ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی قیادت سے بات چیت کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور بہت ہی مختصر نوٹس پر انہوں نے بھارت آمد کی درخواست کی، ہمیں بیک وقت بنگلہ دیشی حکام سے فلائٹ کلیئرنس کی درخواست بھی موصول ہوئی، سرحد پر تعینات فورسز کو اس صورتحال کے پیش نظر الرٹ کردیا گیا ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد لندن ٹرانزٹ کرنا چاہتی تھیں تاہم برطانیہ کی حکومت نے بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات کے بعد اقوام متحدہ کیجانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کے مطالبے پر حسینہ واجد کے اس منصوبے پر پانی پھیر دیا جبکہ امریکہ نے بھی حسینہ واجد کا ویزہ منسوخ کردیا ہے۔


دوسری جانب حسینہ واجد کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، 2009 سے مسلسل اقتدار میں رہنے والی حسینہ واجد رواں برس جنوری میں چوتھی بار بنگلہ دیش کی وزیراعظم بنیں، حسینہ واجد کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کافی زیادہ بتائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔

بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق حسینہ واجد 6 کروڑ سے زائد کی دولت کی مالک ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم سنگاپور میں گھر، رہائشی پلاٹ اور ایک ولاء کی بھی مالک بتائی جاتی ہیں۔
 

Mani Ehmad

Citizen
محترمہ نے اپنی ہی عوام کو ایک طویل عرصے تک کے لیے جمہوری حق سے محروم رکھا، ایک طرف معاشی ترقی کے دعوے اور دوسری جانب ہر ایک عہدے پر اپنے خاص الخاص اور قابل اعتماد لوگوں کو لگانا، عوام کو جانوروں کی طرح استعمال کرنا ان کا معمول بن چکا تھا۔ اور اب جب کایہ پلٹی تو پھر "اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں" والا معاملہ ہوگیا کہ جو ممالک سیاسی پناہ دینے کے لیے دنیا میں ثانی نہیں رکھتے انہوں نے بھی ہاتھ کھڑے کر لیے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
I dia ko chahiey Haseen wajid ko Bangladesh wapis bhej de. Jo is ne 300 log qatal karwaey hain un ka hisaab lia jana chahiey
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق حسینہ واجد 6 کروڑ سے زائد کی دولت کی مالک ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم سنگاپور میں گھر، رہائشی پلاٹ اور ایک ولاء کی بھی مالک بتائی جاتی ہیں۔

Ye to kuch bhi nahi Pakistani aur Hindustani corrupt Siyasat danon k moqablay mein.