شہزاد سلیم ایک بار پھر ڈی جی نیب لاہور تعینات، نوٹیفکیشن جاری

nab-shazad-lahore.jpg

شہزاد سلیم کو ایک بار پھر قومی احتساب بیورو لاہور کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے،شہزاد سلیم کو نیب لاہور کا ڈی جی لگانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نیب لاہور کے سابق ڈی جی جمیل احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شہزادسلیم سال 2017سے نیب لاہور میں تعینات تھے، گزشتہ برس شہزاد سلیم کی 4 سالہ کارکردگی کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی۔

نیب لاہور کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق شہزاد سلیم کے دور میں 7 ارب روپے سے زائد براہ راست اور 77 ارب روپے سے زائد بلواسطہ ریکوری کے علاوہ 60 ارب روپے سے زائد مالیت کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے گیے۔

گریڈ 21 کے افسر شہزاد سلیم کا گزشتہ برس 23 دسمبر کو تبادلہ کر کے اویئرنیس اینڈ پریونشن ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تھا،ان کی جگہ گریڈ 21 کے ہی جمیل احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کیا گیا تھا جو اس سے قبل وفاقی سیکریٹری سمیت اہم ذمہ داریاں ادا کرچکے تھے اور 5 ماہ قبل ہی بیورو کا حصہ بنے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال، جمیل احمد کی کارکردگی سے ناخوش تھے،4 ماہ بعد ہی سلیم شہزاد کا دوبارہ نیب لاہور جبکہ جمیل احمد کا نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا،شہزاد سلیم ماضی میں میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، ان کے بھائی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کی وجہ سے خبروں میں رہے۔
 
Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
اب فیصلے ن لیگ کرے گی۔ عمران خان کا دور ختم ہو چکا ہمیشہ کے لئے
Faisla mulk key faidey mein hona chaheay.

Are you only happy because N league is in power??

They are wrapping up their cases, getting all required transfers and postings. What will common man get from this?
 
Raja7866

I am happy because N League will perform much better than PTI. Imran was incapable person. He wasted his time in taking revenge from others. He ditched the people like Jahangir Tareen, Aleem Khan who ever biggest investors. He doesn't deserve this position ever again.
 
Dollar rate went up from 108 to 190.
Foreign debts increased immensely.
Imran khan was a biggest failure ever this country has seen.
 
Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
بس کی چھت پر بیٹھے شخص نے آواز لگائی "مجید" اندر بیٹھے شخص نے جیسے ہی گردن باہر نکال کے دیکھا تو اوپر سے کسی نے اس کے سر پر جوتا مارا، اور اس نے فورا" گردن اندر کرلی۔ تھوڑی دیر میں پھر آواز آئی "مجید" اور پھر وہی سب ہوا۔ جب اندر بیٹھے شخص نے تیسری بار جوتا کھا کر گردن اندر کی تو برابر بیٹھے شخص نے پوچھا "بھائی صاحب آپکا نام مجید ہے؟" پہلے شخص نے جواب دیا "نہیں"۔ تو پھر آپ بار بار گردن باہر کیوں نکال رہے ہیں؟ اور جوتے کھانے والے نے تاریخی جواب دیا "اوپر والے کو بےوقوف بنا رہا ہوں ?"۔

لہذا اسوقت PMLN کے سپورٹرز کی کوئی پوسٹ دیکھا کریں تو سمجھ جایا کریں کہ اسے باہر سے آواز آئی ہے۔۔۔ "مجید" ?
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
I am happy because N League will perform much better than PTI. Imran was incapable person. He wasted his time in taking revenge from others. He ditched the people like Jahangir Tareen, Aleem Khan who ever biggest investors. He doesn't deserve this position ever again.
Only Zardari and Sharif’s deserve to rule Pakistan because Pakistan is their property and Pakistanis are their slaves.
 
Back
Top