شہرقائد میں ایک اورکیش وین لوٹ لی گئی،مسلح افراد بڑی رقم لے اڑے

police-van-vash.jpg


شہرقائد میں ایک اورکیش وین لوٹ لی گئی،مسلح افراد ڈیڑھ کروڑ روپے لے اڑے

کراچی میں ایک اور کیش وین کو لوٹ لیا گیا، واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان وین کو لوٹ لے رہے ہیں۔

مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوگئے ، پولیس حکام کے مطابق کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لئے۔

دوسری جانب دو سکیورٹی گارڈز ملزمان سے مزاحمت کی تو لٹیروں سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ذرائع کے مطابق رقم تین تھیلوں میں موجود تھی، ملزمان ایک تھیلا لوٹ کر لے گئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا،جہاں ان کی شناخت 45 سالہ حسن علی اور 43سالہ سبیل شاہ کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی،چند ماہ قبل بفرزون میں بھی ملزمان کیش وین لوٹ کر فرارہوگئے تھے، ملزمان نے دن دیہاڑے دو سکیورٹی گارڈکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا تھا۔

 

Back
Top