
چیئرمین میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کس قانون اور کس کے کہنے پر پر تشدد کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوۓ اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل پر تشد و کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت اور کس کے کہنے پر شہباز گل پرتشدد کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے۔ صرف بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت کو بچانے کیلئے آئین پاکستان اور تمام قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1557969420018135040
شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری پر ردعمل میں بھی بولے کہ ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ اس کا قصور صرف یہ ہے کہ اس کا شوہر گل کیلئے کام کرتا تھا؟ عماد یوسف کی گرفتاری پر کہا کہ اے آر وائے کے نیوز ایڈیٹر کو بغیر وارنٹ کے پُرتشدد طریقے سے گرفتار کیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کو بچانے اور عوام کو ڈرا کر رکھنے کیلئے خوف کی ایک فضا قائم کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1557969422736044032
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill-khan-court-ss.jpg