
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر حراست کے دوران مبینہ تشدد کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،تشدد سے متعلق انکوائری آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی ہورہی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق پولیس نے تشدد کے الزامات پر تمام بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیئے،پمز اسپتال میں شہباز گل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لیے گئے۔
اجلاس میں تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی،شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی،فواد چوہدری، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں شہباز گل پر تشدد کے شواہد پیش کریں گے۔
شہبازگل پمزاسپتال میں زیرعلاج ہیں ،پمزذرائع کے مطابق تمام تشخیص کے باوجود شہبازگل کو اب بھی سانس لینے میں مشکلات ہورہی ہے، میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کا ایک اورٹیسٹ کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق شہبازگل کے سی ٹی پلمونری اینجیوگرافی کی جائے گی سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کافیصلہ ہوگا،شہباز گل کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اوردیگرمعائنہ وقت پرکیاجارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-gill-jail-abuse.jpg