
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے شک شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلی ہیں لیکن وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس عمران خان 2018 میں متعدد کیسز میں نامزد ملزم اور مجرم ہونے کے باوجود کبھی پیش نہیں ہوئے۔
نجی چینل کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی نے سوال کیا کہ شہبازشریف اور حمزہ پر اتنے سنگین الزامات تھے لیکن پھر بھی ان کو وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ دی گئی ہے جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ اس کے باوجود بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرنے والے مجرم تھے جنہوں نے خود بل جلائے اور ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کیلئے اکسایا مگر کبھی پیش نہیں ہوئے۔ یہ پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، پولیس والوں پر حملے کے کیسز میں نامزد تھے مگر پیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لوگ آج بھی پارٹی فنڈنگ کیس میں نامزد ہیں اس کیس کو 8 سال گزر گئے لیکن یہ ہر پیشی پر ہائیکورٹ سے کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہ دے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری سینئر پارٹی قیادت پر جتنے بھی کسیز تھے وہ سب سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کیلئے بنائے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pm-cm-case.jpg