
چین سے تعلق رکھنے والے صحافی شین شیوی نے سوشل میڈیا پر شہبازشریف کے منشور سے متعلق ایک پوسٹ کی تو لوگوں نے انہیں کرائم منسٹر کہنا شروع کر دیا جس پر شین شیوی نے کہا کہ آخر لوگ شہبازشریف کو کرائم منسٹر کیوں کہہ رہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق چینی صحافی نے شہبازشریف سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں کہا کہ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم بن کر سی پیک پر کام کو آگے بڑھائیں گے۔ اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شہبازشریف کو کرائم منسٹر کہنا شروع کر دیا۔
بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے کرائم منسٹر کہے جانے پر چینی صحافی پریشان ہو گئے اور ایک ٹوئٹ کیا جس میں پوچھا کہ لوگ انہیں کرائم منسٹر کیوں کہہ رہے ہیں؟ کوئی اس پر مزید وضاحت دے سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1513670716092129282
اس پر جب لوگوں نے ان کی کرپشن کی داستانیں سنانا شروع کیں تو شین شیوی نے دوبارہ ٹوئٹ کر کے کہا کہ شکریہ مجھے میرے پاکستانی دوستوں نے بڑی وضاحت کے ساتھ بتا دیا ہے۔ اب میں وہاں کی صورتحال کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں سمجھ چکا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1513671620665110528
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cheeni-jn-on-shehbaz.jpg