
امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کردی، ٹوئٹر پیغام میں کہا میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا،
عمران خان نے مزید کہا دس ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے, دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا دہشت گرد چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد تک پہنچا، سیکیورٹی کمزوری کی ضرور تحقیقات ہوں گی،سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، اسد قیصر کہتے ہیں پارٹی نے پہلے ہی امن کے لیے احتجاج کی کال دی ہے، حکومت نے صرف رسمی طور پر دعوت دی، ایک طرف گرفتاریاں کرتے ہیں دوسری طرف دعوت دیتے ہیں، حکومت کے ساتھ کیسے بیٹھ جائیں؟