
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں جان چکی ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت جو لہر چل چکی ہے وہ حکومت کو تنکوں کی طرح بہہ جائے گی۔
عارف حمید بھٹی نے جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بتارہا ہوں یہ اندر کی خبر ہےجومجھے خاندانی ذرائع سے ملی ہے، پی ڈی ایم کے اجلاس میں مشترکہ طورپر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت ایک طوفان بن چکی ہے، یہ طوفان حکومت کی کمزور عمارت کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے لوگوں کے پاؤں پڑے ہوئےہیں کہ عمران خان کو نااہل کروایا جائے۔
سینئر تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نواز شریف، شہباز شریف یا آصف علی زرداری کے امیدوار یا وزیر نہیں ہیں، تاریخ لکھے گی کہ ڈالر کی قیمت اوپر لے جانے میں قومی خزانے کو کتنے اربوں کا ٹیکہ لگا ہے، اس معاملے پرنواز شریف بھی سخت پریشان تھے کہ مفتاح اسماعیل کرکیا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسحاق ڈار کی واپسی کی مکمل تیاری ہوچکی تھی، ان کی سیٹ تک ریزرو ہوچکی تھی، مگر کسی نے کہا کہ مفتاح اپنی کرسی سے نہیں ہٹے گا تو وہ نہیں ہٹے، شہباز شریف اپنی مرضی سے مفتاح اسماعیل کو وزارت سے نہیں ہٹاسکتے۔
مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ ڈالرکی قیمت اوپر جانے میں فائدہ اٹھانے والے ایک شخص نے مجھے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر دیہاڑی لگوائی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12bhattimifarhkiskabnda.jpg