
جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر پی ٹی آئی کی تنقید درست ہے،تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی اور محمل سرفراز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر پی ٹی آئی کی تنقید درست ہے۔
منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے پر بادی النظر میں تحریک انصاف کا موقف درست لگ رہا ہے، ایف آئی اے برسوں انکوائری کے باوجود فرد جرم کیوں عائد نہیں کرسکی، میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے اسلئے ن لیگ کا موقف درست لگتا ہے۔
شہزاد اقبال نے کہا کہ شریف فیملی کے اثاثوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا، یہ اضافہ اس وقت ہوا جب شہباز شریف صاحب وزیراعلیٰ بنے، حمزہ شہباز کو دیکھیں تو ان کے ذرائع اثاثے پتا نہیں کیا ہیں،ان میں بے شمار ٹی ٹیز ہیں، اگر ان کے اکاؤنٹ میں تین سے چار ارب آئے تو وہ کہاں سے آئے، اب تک ایف آئی اے تلاش نہیں کرسکی کہ ان کا تعلق شہباز شریف سے ہے کہ نہیں تو پھر وہ پیسے ملازمین کو دے دینے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی یا کسی کا بھی نام آیا تو وہ یہ پیسے ان کو دے دیں، اگر ان کا تعلق شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے نہیں ہے تو وہ پیسے پھر ملازمین کو دے دیئے جائیں جن کی تنخواہ ہی دس پندرہ ہزار ہے۔
شہزاد اقبال نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیس ہی کمزور تھا یا اس طریقےسے نہیں لڑا گیا جس طریقے سے چلنا چاہئےتھا، رقم کس کی ہے نہ بینک ثابت کرسکا نہ ایف آئی اے ثابت کرسکی۔
تجزیہ کار نے کہا کہ جب سے اتحادی حکومت آئی ہےانہوں نے کیا کیا؟ میں نے حمزہ شہباز صاحب سے پوچھا کہ آپ کے ملازم کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آئے ہیں،آپ کیا کہیں گے انہوں نے جواب دیا کہ یہ بزنس ٹرانزیکشن ہےاس میں کوئی کرپشن نہیں ہے۔
شہزاد اقبال نے بتایا کہ میں نے حمزہ شہباز سے کہا کہ بزنس ٹرانزیکشن کسی اور کے اکاؤنٹ میں آئے تو یہ بے نامی اکاؤنٹ ہے،جس میں حمزہ شہباز نے کہا اس پر کسی اور دن بات کریں گے۔
دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ایف آئی اے کی جانب سے دائر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔
لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی، وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5shhbazbariettanqeed.jpg