
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو جواب دیدیا ہے کہ ہم نے ابھی حکومت کرنی ہے۔
جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ حکومت چھوڑ کر انتخابات کی طرف جایا جائے، مگر شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے آج جواب دیا ہے کہ ہم نے ابھی حکومت کرنی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552671450523394048
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے نواز شریف کو جواب دیا ہے کہ ہم نے عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کروانے، نومبر کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے پاچکے ہیں، فی الحال سب اسی تنخواہ پر کام کریں گے، تاہم 15 اگست تک نومبر کی تعیناتی کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552668566155153408
پی ڈی ایم اور حکومت سوشل میڈیا اور میڈیا پر زندہ رہیں گی ، عوام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دیں گے، تاہم اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار وفاقی حکومت کے بس میں نہیں ہوگا کہ پنجاب حکومت کو گرائے، یہ عثمان بزدار نہیں بلکہ پرویز الہیٰ کی حکومت ہے،اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ ن کے 7 اراکین چوہدری پرویز الہی سے رابطے میں ہیں، اسی وجہ سے پنجاب کی پوری بیورو کریسی کو تبدیل کیا جارہا ہے،کرمنل ریکارڈ رکھنےو الے افسران کو تعینات کیا جارہا ہے اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مشکل حالات پید ا ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardari-hameed-ss-z.jpg