
بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے کے لئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی کابینہ نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کی سمری منظور کر لی۔
تفصیالت کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سمیت دیگر 15 ممالک میں ٹریڈ منسٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی معطلی کے باوجود نئی دہلی میں ٹریڈ منسٹر کے فرائض انجام دینےکے لئے وزارت تجارت کے افسر قمر زمان کو ٹریڈمنسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ، 2017 کے بعد سے بھارت میں پاکستان کا ٹریڈ منسٹر تعینات نہیں تھا جبکہ پڑوسی ملک کیساتھ 2019 سے تجارت معطل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523961193362341889
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خبر پر شدید رد عمل سامنے آرہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کیساتھ کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال ہونے تک تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی بھارت کیساتھ تجارت کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔۔
صحافی نسیم زہرا نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523992545436798978
کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوثر علی زیدی کابل جبکہ نعمان اسلم استنبول میں قونصلر جنرل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عروج مہوش کو پیرس، آمنہ نعیم کو فرینکفرٹ، قرۃ العین فاطمہ کو لاس انجلس، محمد بلال کو برسلز، سرین اسد کو دوحہ اور زین عزیز کو ڈھاکہ میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فہد رضا جنیوا، ڈاکٹر عامر تہران، غلام قادر بیجنگ اور عبدالمجید کو دوشنبے میں ٹریڈ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ حکومت میں یہ سمری پیش کی گئی تھی جبکہ سابق مشیر تجارت رزاق داود کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویو بھی کئے گئےتھے، آج کے کابینہ اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی گئی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے ایک سے زائد غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی، 1974ء کے پاسپورٹ ایکٹ کے تحت دی جس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔
رمضان پیکیج کے تحت آٹے اور چینی کے نرخ برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے جبکہ چینی 85 روپے سے کم کرے 70 روپے کلو کی گئی ہے۔
کابینہ نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ممبر فنانس واپڈا کوچیئرمین کا اضافی چارج دے دیا۔
کابینہ نے محمد مسعود کو ممبر پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ایڈمرل (ر) سلمان الیاس کو شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9 مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13shebaindiatradeopen.jpg