
وفاقی حکومت نے غریب کسان کو ریلیف دینے کے اپنے ہی فیصلے پر یوٹرن لے لیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی سے متعلق اپنے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پرانی قیمتوں کو بحال کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے کسان کو ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے کھاد کی سرکاری قیمت مقرر کرتے ہوئے اس کی 50 کلو کی بوری پر 389 روپے تک کمی کا فیصلہ کیا تھا ، حکومت نے اس فیصلے کا فوری اطلاق کرتے ہوئے 7 جولائی تک کھاد کی بوری کی قیمت1768 روپے مقرر کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1531645429657518080
تاہم فیصلے کو ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا تھا کہ حکومت کو اپنا یہ فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد کھاد کی پرانی قیمتیں بحال ہوگئی ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اس قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کی واپسی کیلئے ایس آر او جاری کیا گیا جس کے مطابق نوٹیفکیشن واپسی کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قمیت میں کمی کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں کسانوں کو کھاد ملنا بند ہو گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8khadpticeutrunshehbaz.jpg