
وفاقی حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے متعدد چیزوں پر عائد پابند ی اٹھا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جن اشیاء کی امپورٹ پر سے پابندی ہٹائی ہے ان میں انرجی سیورز اور جانوروں کی خوراک شامل ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد حکومت نے چند اشیاء کی امپورٹ کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد ان اشیاء پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
وزارت تجارت کے مطابق جانوروں کی خوراک اور انرجی سیورز کی امپورٹ پر عائد پابندی ہٹالی گئی تاہم کتوں اور بلیوں کے کھانوں کی امپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔
یادرہے کہ رواں ماہ ہی حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جن اشیاء کی امپورٹ پر پابندئ عائد کی گئی تھی ان میں موبائل فونز، گاڑیاں، فروزن فوڈ، جوسز، سگریٹ، میک اپ، ڈرائی فروٹس، ڈیکوریشن آئٹمز ، کراکری، ہیڈ فونز اوراسپیکرز جیسے نان ایسنشل لگژری آئٹمز شامل تھے۔
https://twitter.com/x/status/1527272234494177283